counter easy hit

فضائی حملہ تو بہانا تھا ۔۔۔ بھارت دراصل کیا کرنے آیا تھا اور کیا کارروائی ڈالنے کی کوشش کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جواب دینے پر بھارتی فضائیہ کے طیارے اضافی پے لوڈ پھینک کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہوگئے اور اب گرائے جانیوالے پے لوڈ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں،آئی ایس پی آر کے مطابق پے لوڈ کھلے مقام پر گرا اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے کی طرف سے گرائی گئی تصاویر آئی ایس پی آر نے جاری کردیں۔بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بالاکوٹ میں ‘پے لوڈ’ ‘ہتھیار’ گرانے کے واقعے کے بعد دفترخارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کارشرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کل رات کہا تھا قوم کو گمراہ نہیں کروں گا،خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو تیار رہنا ہوگا ،چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم ایک ذ مہ دار قوم ہیں اور ذمہ داری سے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، ان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں، دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے،اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور ہم ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ہندوستان کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد کیلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے لیکن پاکستان نے سمجھ داری سے آگے بڑھنا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئینقصان نہیں ہوا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔