counter easy hit

وہی ہوا جسکا ڈرتھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے نواز شریف کو این آر او ملنے کا دعویٰ کر دیا ہے،، معروف سیاست دان نے نواز شریف کو ڈیل ملنے کا دعویٰ کر کے سیاسی ایوانوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، شہباز شریف کی ضامنت بھی طبی بنیادوں پر ہوگی، گزشتہ کافی عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جیل میں بند نواز شریف کی سزا عارضی ہے۔ اُنہیں جلد ہی این آر اومِل جائے گا اور وہ مُلک سے باہر مقیم ہو جائیں گے۔ اگرچہ موجودہ حکومت شریف برادران کو اس قِسم کی کسی ڈیل دینے سے انکار کرتی آ رہی ہے تاہم ایک اور معروف سیاست دان نے نواز شریف کو ڈیل ملنے کا دعویٰ کر کے سیاسی ایوانوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے،، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور خان کا کہنا ہے کہ میرے ایک دوست آئے ہیں اور مجھے کہتے تھے روک سکو تو روک لو۔تو میں نے ان سے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں روک سکو تو روک لو، تو میرے دوست نے جواب دیا کہ عمران خان کو کہہ رہا ہوں کہ روک سکو تو روک لو این آر او آیا ہے،، میرے دوست نے مجھے بتایا کہ نواز شریف کی آئندہ ایک دو پیشیوں پر ضمانت ہو جائے گی اور یہ ضمانت طبی بنیادوں پر ہو گی۔اس نے مجھے یہ بتایا کہ شہباز شریف کی ضامنت بھی طبی بنیادوں پر جائیں گے،نواز شریف باہر چلے جائیں گے اور مریم نواز اور نواز شریف خاموش رہیں گے۔چوہدری منظور کا مزید کہنا تھا کہ یہ سارا کام اسی مہینے ہو گا۔اس سے قبل ماضی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور ترجمانی کرنے والے جان محمد خان اچکزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں بند نوازشریف کو ڈیل مل چکی ہے اور وہ جلد ہی خود ساختہ جلاوطنی کے معاہدے پر دستخظ کر دیں گے۔