counter easy hit

تھر میں غذائی قلت سے ہلاک بچوں کی تعداد 31 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھر پارکر (یس ڈیسک) تھر پارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا آج مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تھر میں غذائی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور بیماریوں سے 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ ماہ، 12 اور 3 روز کی تھیں، ماہ فروری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔