counter easy hit

تھرل ڈرامہ فلم “ان دی ہارٹ آف دی سی” کا نیا ٹریلر

In The Heart Of Sea

In The Heart Of Sea

لاس اینجلس (یس ڈیسک) سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم ’ان دی ہارٹ آف دی سی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ران ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بینجامن واکر، سیلین مرفی، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئر لے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم 15 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔