counter easy hit

خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات انتخابات کیخلاف سازش ہیں، نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک

خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات انتخابات کیخلاف سازش ہیں، نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک

Terrorist incidents in Balochistan after the Khyber Pakhtunkhwa are conspiracies against the elections, nominated candidate National Assembly Asghar Ali Mubarak،راولپنڈی: (پ،ر) پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 این اے اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ نگران حکومت انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی، نگران حکومتیں انتخابی صورت حال کے پیش نظر موثر اور غیرمعمولی اقدامات کریں، خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں پاکستان عوامی لیگ انتخابات کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 20افراد کی شہادت ہر پاکستانی غم زدہ ہے پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوار قومی اسمبلی 62 این اے اصغر علی مبارک نے کہا زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا گو ہیں مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور بنوں میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نامزد امیدوار قومی اسمبلی 62 این اے اصغر علی مبارک نے کہا میں ذاتی طور خود دہشت گردی کے واقعہ میں بھائی شہید مظہر علی مبارک کو ملک و قوم پر قربان کر چکا ہوں اس لئے جانتا ہوں کہ شہدا کی خاندانوں پر کیا گزر رہی ہوگی زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا گو ہوں واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 20افراد شہید جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بنوں کے علاقے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے جب کہ 3 روز قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلور سمیت 13افراد شہید ہوگئے تھے۔ نامزد امیدوار قومی اسمبلی 62 این اے اصغر علی مبارک نے کہا ملک دشمن 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازش کے تحت دہشت گردی کے واقعا ت کروا رہے ہیں تاہم عوام ایسی کسی بھی سازش کو ان انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دے گی