counter easy hit

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز سندھ

Major General Bilal Akbar

Major General Bilal Akbar

کراچی : ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ ہم امن دشمنوں قوتوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ کراچی آپریشن میں کرنے پر جوابی کارروائیاں ہم پر بھی ہوتی ہیں لیکن ایسے واقعات سے ہمارے جذبات کم نہیں ہو سکتے۔

کراچی میں آخری دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والوں کو جلد پکڑیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین پر ہونے والی مجالس کو ہر ممکن سیکیورٹی دیں گے۔ کراچی اور سندھ پولیس نے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔