counter easy hit

تحریک لبیک کا امیدوار کرین پر کاغذات جمع کرانے پہنچا

گوجرانوالہ: تحریک لبیک کا امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے کرین پر چڑھ کر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا‘ شہری رک رک کر اسے دیکھتے اور حیران ہوتے رہے۔

Tehreek-e-Labaik candidates reached to submit the papers on craneحلقہ پی پی 57سے تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار عمر سلیم گجر نے انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج چوک سے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ کرین پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں جناح روڈ گوندلانوالہ روڈ ‘ جی تی روڈ ‘ سیالکوٹ روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں پہنچے، اس دوران بعض جگہوں پر ٹریفک بھی جام رہی اور شہری انہیں رک رک کر دیکھتے رہے۔