counter easy hit

طیب اردگان نے جرمنی کی حکمران جماعتوں کو ترکی کا دشمن قرار دے دیا

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کی حکمران سیاسی جماعتوں کو ترکی کا دشمن قرار دے دیا۔

Tayyip Erdoğan declared German ruling forces an enemy of Turkey

Tayyip Erdoğan declared German ruling forces an enemy of Turkey

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حکمراں جماعت کرسچین ڈیموکریٹس یونین، سوشل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی یہ ساری جماعتیں ترکی کے دشمن ہیں، ترک نژاد جرمن شہریوں سے میری اپیل ہے کہ عام انتخابات میں ان سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیں۔ جرمنی میں 24 ستمبر کو عام انتخابات ہوں گے جن میں وہاں مقیم 10 لاکھ ترک نژاد جرمن اہم کردار ادا کریں گے۔ ترک نژاد جرمن شہریوں کی بڑی تعداد رجب طیب ایردوان کی حامی ہے۔ اردگان نے کہا کہ ترک ووٹرز کو ان تینوں پارٹیوں کو سزا دینا چاہیے، میں اپنے تمام ہم وطنوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان پارٹیوں کی حمایت کرنے کی غلطی نہ کریں بلکہ ایسی جماعتوں کی حمایت کریں جو ترکی کی دشمن نہیں۔

دوسری جانب جرمن وزرا نے ترک صدر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیاہے۔ جرمن وزیر خارجہ سگمار گبرئیل نے ترک صدر کے بیان کو جرمنی کی خودمختاری میں غیر معمولی مداخلت قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ ترک صدر اس سے پہلے بھی جرمنی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں کیونکہ اپریل میں ترکی میں صدارتی ریفرنڈم کےلیے اردگان کی پارٹی کے سیاسی رہنما انتخابی مہم چلانے جرمنی گئے تھے لیکن جرمن حکومت نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ اردگان نے جرمنی پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے سازشیوں کو پناہ دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website