counter easy hit

ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھے گا:چیئرمین ایف بی آر

Taxes will increase the scope of: Chairman FBR

Taxes will increase the scope of: Chairman FBR

اسلام آباد……چیئرمین ایف بی آر نثارمحمد نے کہا ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم سے ملک میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے آڈٹ اور 10لاکھ روپے تک کی آمدن پر ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرانے سے مستثنیٰ ہوں گے، رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے 2 حصے ہیں، پہلا وہ جنہوں نے کبھی ٹیکس ریٹرنز جمع ہی نہیں کرائے۔نثارمحمد نے کہا ہے کہ آپ کا جو ورکنگ کیپیٹل ہے 5کروڑ تک کارضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کا دوسرا حصہ ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے والوں سے متعلق ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سمیت دہشت گردی، منی لانڈرنگ اورمنشیات کے جرائم میں سزایافتہ افراد رضاکارانہ ٹیکس اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔