counter easy hit

قومی بچت اسکیموں کے منافع پر ٹیکس کا معاملہ

Tax on the Profit of National Savings Schemes

کراچی ( ویب ڈیسک) قومی بچت اسکیم کے تحت تقریبا دو لاکھ پینشنرز او ر بیواؤں کو دئیے جانے والے منافع پر 20 فیصد ودھ ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بیوائیں، ضعیف العمر افراد اور یتیم بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق وائس پریزیڈنٹ ذیشان مرچنٹ کے مطابق یہ معاملہ صرف ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے فائلرز کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش ہے جس کا خمیازہ وہ بیوائیں اور یتیم بھی بھگتیں گے جو اس وقت قومی بچت کے تحت جمع کرائی کل جمع پونجی پر اپنا گزر بسر کرتے ہیں البتہ قومی بچت کےتحت عمر کے آخری حصے میں اس طرح کا عمل گناہ کے مترادف ہے۔ دوسری طرف ریجنل ٹیکس کمشنر کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ قومی بچت کے تحت منافع پر ٹیکس پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس حکومت کی جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت کیا جارہا ہے جس میں قومی بچت اسکیم انتظامیہ کی غلطی نہیں ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دبائو پر 14ہزار 808رجسٹرڈ فلاحی اداروں کی اور482این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے 5سال سے منی ٹریل، فنڈز کے ذرائع اور آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے والے اداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج شرع ہوگیا ہے۔ سب سے پہلی ایف آئی آر گزشتہ روز گوجرانوالہ کی ایک فلاحی تنظیم کے خلاف درج ہوئی ہے جسے 4خواتین گزشتہ کئی سالوں سے چلا رہی تھیں لیکن ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ محکمہ انڈسٹریز کے پاس 23ہزار 181 رجسٹرڈ فلاحی اداروں میں سے 14 ہزار 808 جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس رجسٹرڈ 4ہزار 619 این جی اوز میں سے 482کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کام کرنے والے ایک لاکھ سے زائد رجسٹرڈ و نان رجسٹرڈ فلاحی اداروں اور این جی اوز کے خلاف منی ٹریل، فنڈز کے ذرائع اور آڈٹ رپورٹس کیوں نہ مانگی گئیں۔ ایف اے ٹی ایف نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی طرف سے چندہ اکٹھا کرنے پر چیک نہ رکھنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website