counter easy hit

تربیلا،منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کے ذخائر متاثر

تربیلا اور منگلا ڈیمز میں قابل استعمال پانی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دونوں ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 46ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو پچھلے سال 31دسمبر کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ تربیلا میں پانی انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اور منگلا 62 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح ایک ہزار 419 اعشاریہ 22 فٹ ہے، جو انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اوپر ریکار

Tarbela, Mangla Dam affected usable water reserves

Tarbela, Mangla Dam affected usable water reserves

ڈ کی گئی ۔ڈیم کاڈیڈ لیول ایک ہزار 380 فٹ ہے، تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 91 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا۔اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 102 فٹ ہے، جو انتہائی کم سطح سے 62 فٹ اوپر دیکھی جا رہی ہے، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے کے سبب پچھلے سال کے مقابلے میں دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں بڑی کمی آئی ہے ۔تربیلا میں پچھلے سال 31 دسمبر کے مقابلے میں آج کے دن پانی کی سطح میں 70 فٹ کا بڑا فرق ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح منگلا میں 2015 کے مقابلے میں 31 دسمبر 2016 کو پانی کی سطح 77 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website