counter easy hit

کشمیر کو چھیڑنا جرم بن گیا ۔۔۔۔۔ مودی اور بھارت سرکار پر پوری دنیا سے تنقید کا سلسلہ جاری ۔۔۔۔ کینیڈا سے بھی شدید رد عمل سامنے آ گیا

Tampering Kashmir becomes a crime ... Modi and India govt continues to criticize the world ... There was also a serious reaction from Canada

اٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈا کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن کی خبروں پر شدید تحفظات ہیں، مودی حکومت نے بھارتی آئین سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کاخاتمہ کیا، این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل دیگرسول سوسائٹی گروپ کی طرح ہم بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی،این ڈی پی کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو گرفتار، ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ، ٹیلیفون اورانٹرنیٹ بندکردیا، لبرل حکومت کوانسانی حقوق کے تحفظات کو سختی سے بھارتی حکام تک پہنچانا چاہئے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت متعین کرنے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آج جدہ میں او آئی سی کنٹکٹ گروپ برائے کشمیر کا ہنگامی اجلاس جدہ میں طلب کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، آذربائجان، ترکی اور دیگر ممبر ممالک کے مندوبین/نمائندگان کی شرکت۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ کا او آئی سی کنٹکٹ گروپ کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے اور ان میں شرکت کیلئے وقت نکالنے پر تمام شرکاء اور منتظمین کا شکر گزار ہوں۔مقبوضہ جموں و کشمیر (جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ملیٹرائزڈ ایریا ہے) میں بھارت کی جانب سے مزید فورس بھجوانا، تعلیمی اداروں کو بند کروانا اور ایمرجنسی کی کیفیت بھارت کے ارادوں کا پتہ دے رہے تھے ۔ بھارت کی طرف سے لوک سبھا کا اجلاس بلا کر مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کا تعین کرنے والے 370 آرٹیکل اور 35 اے کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website