counter easy hit

افغان صوبہ پکتيا ميں طالبان کا حملہ، متعدد فوجی ہلاک

افغان صوبے پکتيا کے ايک ضلعے ميں طالبان نے فوجی چوکيوں پر حملہ کر کے سکيورٹی فورسز کے کم از کم چودہ اہلکاروں کو ہلاک کر ديا۔ طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر آج جاری کردہ ايک پيغام ميں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ان کے بقول حملے ميں دو جنگجو بھی مارے گئے۔ دوسری جانب ضلعی گورنر عيد محمد احمد زئی نے جوابی کارروائی ميں بيس شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کيا ہے۔ طالبان نے عيد الفطر کے موقع پر تين روزہ فائر بندی کا اعلان کيا تھا اور منگل کی رات اس مدت کے خاتمے کے بعد سے حملے جاری ہيں۔ کابل حکومت نے اس تازہ حملے کے باوجود قيام امن کی کوششيں تيز تر کرنے کا عنديہ ديا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website