counter easy hit

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری برطانیہ روانہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے،وہ لاہور سے براستہ ترکی برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

Tahir-ul-Qadri's head of the Awami Tehreek left for UKاس دوران وہ مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں گےاور بعد میں طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری کا بیرون ملک دورہ 22دن کا ہوگا اور اس طرح وہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے روکیں گے اور پھر واپس وطن آ جائیں گے۔ ادھر لاہور کے مختلف سیاسی حلقے طاہرالقادری کے اس دورے کو دھرنوں مظاہروں اور سیاسی کزنز سے مایوسی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔