counter easy hit

the

آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

پشاور: سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا […]

میسی 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

میسی 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ارجنٹینا: ارجنٹائن کے نامور فٹبالر لیونل میسی 30 جون کو اپنی دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لیونل میسی  اسکول کے زمانے کی دوست انتو نیلا رچوزو کے ساتھ رواں برس 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میسی 24 جون کو […]

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف لڑ رہے ہیں جب کہ ملک کے کسی بھی ادارے میں میرٹ نہیں۔ تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کس کو ملنا ہے […]

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، […]

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کےقافلے پرخود کش حملے […]

کراچی: ڈرائیور نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی ، ایک ہلاک

کراچی: ڈرائیور نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی ، ایک ہلاک

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر گاڑی چڑھا دی ۔ ایک ملزم ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک جبکہ کیماڑی ، مبینہ ٹاؤن اور طارق روڈ سے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ […]

اسٹار فٹ بالر میسی نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسٹار فٹ بالر میسی نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میسی اسی سال تیس جون کو دلہا بنیں گے۔ لائنل میسی نے اپنی دوست انٹونیلا روکوزو سے شادی کا فیصلہ گزشتہ برس کیا تھا لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان اب کیا ہے۔ اسٹار فٹبالر کی شادی ارجنٹینا میں ان […]

کترینہ کیف نے پھر دھوم مچا دی

کترینہ کیف نے پھر دھوم مچا دی

بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے ایک بار پھر دھوم مچادی۔ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان کی ہیروئن بنیں گی۔ فلم میں پہلی بارامیتابھ بچن اورعامرخان ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ دھوم تھری کے بعد کترینہ کیف کو عامر خان کے ساتھ ایک اور فلم مل گئی۔ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں […]

اورنگی ٹاون: گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی، دو بچوں، برادر نسبتی کو قتل کر دیا

اورنگی ٹاون: گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی، دو بچوں، برادر نسبتی کو قتل کر دیا

پولیس نے ملزم کو ہسپتال سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،دو سال سے جھگڑے چل رہے تھے،ملزم نے قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ کراچی: اورنگی ٹاون منصور نگر میں سفاک شوہر نے گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا،واقعے میں جنونی شخص خود بھی زخمی ہو گیا، قتل ہونے والوں میں ملزم […]

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

 کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہیئے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم آسائشیں نہیں شہریوں کے لئے حقوق کی بات کر رہے ہیں، […]

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر: سرکاری اسپتال ميں سہولیات کے فقدان کے باعث خاتون نے رکشہ ميں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی گزشتہ 9 برسوں سے برسراقتدار ہے لیکن حجومتی سطح پر دعوؤں کے باوجود صورت حال اس قدرخراب ہے کہ سرکاری اسپالوں میں بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو لیے دردر […]

عالمی رینسم ویئر حملہ، 100 ملکوں میں ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا یرغمال

عالمی رینسم ویئر حملہ، 100 ملکوں میں ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا یرغمال

سائبر سیکیوریٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکروں کی جانب سے گزشتہ روز انٹرنیٹ کی تاریخ میں ’’رینسم ویئر‘‘ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی جس میں برطانیہ، روس، یوکرین، تائیوان، بھارت، چین، اٹلی، مصر، اسپین اور امریکا سمیت اب تک 100 ملکوں میں کمپیوٹروں پر 45000 حملے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ ان […]

تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو رد کرتے ہوئے تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی بھرپورمخالفت کے باوجود بھی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے اور […]

امریکا نے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا عندیہ دیدیا

امریکا نے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا عندیہ دیدیا

کابل: امریکی قومی سلامتی کے سربراہ ڈین کوٹس نے آئندہ برس افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورت حال مزید خراب ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی خفیہ اداروں کے نگران اور قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران ملکی سینیٹ کو بتایا کہ افغانستان میں سیاسی اور […]

پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی

پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی

 کراچی: پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر2271 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا،اظہر علی 530 اور مصباح الحق 444 ڈاٹ بالز کھیل کر بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبیئنز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم نے […]

کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت جانے کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیا

کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت جانے کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی اور قومی معاملات پر بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے دائرہ اختیار کو ختم کر چکا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت […]

مستونگ خودکش حملہ، مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا

مستونگ خودکش حملہ، مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا

مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام آج کوئٹہ میں احتجاج کرے گی۔ جمعیت علما اسلام کے ترجمان کا کہنا ہے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں آج مظاہرے کیے جائیں گےجبکہ دیگر شہروں میں احتجاج کل […]

بھارتی ریاست راجھستان میں شادی ہال منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجھستان میں شادی ہال منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی ہال کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی کی تقریب جاری تھی کہ تیز آندھی کے باعث ہال کا ایک حصہ نیچے آ گرا جس کے نیتجے میں 23 افراد ہلاک اور28 […]

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

 کراچی: پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا چین میں تیارکیا گیا تیسرا بحری پیٹرول شپ ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔ […]

سندھ میں شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان

سندھ میں شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کو شبِ برات کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ اس بات کا اعلان محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیےمیں کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی تاہم انٹر اور جامعات میں ہونے […]

کالعدم تنظیم کے مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی

کالعدم تنظیم کے مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ انہیں فوجی عدالت نے سزئے موت سنائی تھی۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے […]

مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنا لیا، شہریار خان

مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنا لیا، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنا لیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد انہیں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے […]

مولانا اعظم طارق کے قتل کا مطلوب ملزم سبطین کاظمی گرفتار

مولانا اعظم طارق کے قتل کا مطلوب ملزم سبطین کاظمی گرفتار

مولانااعظم طارق کےقتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی13 سال بعد گرفتارکر لیا گیا ۔ملزم کو ایف آئی اے نےاسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سبطین کاظمی نجی پروازکےذریعےدوحہ قطر کے راستے برطانیہ جانےکی کوشش میں تھا۔ ایف آئی اےنےاسلام آباد ائیرپورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سبطین کاظمی […]

پی ایس 114: دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج

پی ایس 114: دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج

سپریم کورٹ نے سندھ کےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج کردی۔ پی ایس 114 کراچی سے مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مد مقابل امیدوار ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے […]