counter easy hit

Ramadan

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کراچی: ماہ رمضان المبارک 1439 کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بدھ 16 مئی کو کراچی میں ہوگا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی […]

دل میں پھر خوشیوں کا پیغام آرہا ہے، ہو مبارک مومنوں رمضان آرہا ہے

دل میں پھر خوشیوں کا پیغام آرہا ہے، ہو مبارک مومنوں رمضان آرہا ہے

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمان بستے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔ رحمتوں والے اس ماہ مبارک میں موسمی حالات جیسے بھی ہوں روزے تمام رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ مسجدوں کی رونقیں بحال […]

رمضان میں ہزار سے زائد اشیا پر سبسڈی کا اعلان

رمضان میں ہزار سے زائد اشیا پر سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے میں ایک ہزار سے زائد اشیا  کی قیمتوں میں رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے رمضان پیکیج کو حتمی شکل دے دی، حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1000 سے […]

اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جب کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ […]

فلور ملز مالکان نے عوام کے لیے رمضان پیکج کی مخالفت کردی

فلور ملز مالکان نے عوام کے لیے رمضان پیکج کی مخالفت کردی

لاہور: فلور ملز مالکان نے پنجاب حکومت کے رمضان پیکج کی مخالفت کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر غربت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں فلورملزایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین خلیق ارشد اور نیشنل گروپ کے چیئرمین محمد بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوداموں میں موجود […]

وزیراعظم کی رمضان میں سحر اور افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان میں سحر اور افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرتوانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی سمیت […]

داعش کی جانب سے رمضان میں مزید عالمگیر حملوں کی دھمکی

داعش کی جانب سے رمضان میں مزید عالمگیر حملوں کی دھمکی

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ماہِ رمضان کا تقدس بالائے طاق رکھتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ مغرب (یورپ)، روس، مشرق وسطی اور ایشیا میں مزید حملے کرے گی جبکہ حالیہ رمضان المبارک میں وہ پہلے ہی مختلف دہشت گرد حملے کرچکی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر داعش کے […]

غریبوں کیلئے 3ارب 40کروڑ کے رمضان اور عید پیکج کا اعلان

غریبوں کیلئے 3ارب 40کروڑ کے رمضان اور عید پیکج کا اعلان

کراچی کیلئے 70 ارب میں 12 ارب کا خصوصی پیکیج بھی شامل ، 120 گز کے مکانات پر ٹیکس کی خبر درست نہیں، طلباء کی نرولمنٹ اور امتحانی فیس بھی حکومت ادا کرے گی: وزیر اعلیٰ کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے 20 فیصد سے زائد […]

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب […]

کراچی: رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں

کراچی: رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں

کیلے 140 ، سیب 300 ، تربوز 70 ، گرما 100 ، آم ، خوبانی 200 اور آلوچہ 400 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے کراچی: سخت گرمی کے ستائے کراچی کے عوام کا منافع خوروں نے خون چوسنا شروع کردیا ، رمضان میں پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں ، ماہ رمضان […]

فلسطین میں دورانِ رمضان طلاقوں پر پابندی عائد

فلسطین میں ماہ رمضان کے دوران طلاقوں پر پابندی عائد کردی گئی، اسلامی عدالتوں کے سربراہ نے ماہ رمضان کے دوران جج صاحبان کو طلاق کے فیصلے جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطین میں اسلامی عدالتوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا […]

شافع محشر ۖ کا رمضان

شافع محشر ۖ کا رمضان

اسلام کے بنیادی چار ارکان میں روزہ ایک انتہائی اہم رکن ہے کیونکہ جب کسی صالح اور پرہیزگار مسلمان کا ذکر ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے فلاں شخص پابند صوم و صلو ہے یہ اصطلاح مستعمل اور مروج عام ہے قرآن و حدیث میں روزے کی فرضیت اہمیت اور فضیلت کا ذکر جگہ جگہ […]

رمضان کے دوران صحن کعبہ میں نوافل ادا کرنے پر پابندی

رمضان کے دوران صحن کعبہ میں نوافل ادا کرنے پر پابندی

یہ اقدامات رش کو کم سے کم کرنے اور مطاف میں طواف کرنیوالوں کو بڑی مشکل سے بچانے کیلئےکئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ: مطاف یعنی صحن کعبہ میں ویسے تو ہمیشہ ہی رش رہتا ہے تاہم رمضان المبارک میں دنیا بھر سے آئے عمر ہ زائرین کی وجہ سے رش میں بے پناہ اضافہ ہو […]

رمضان کے آتے ہی مہنگائی بڑھنے کی رفتار تیز ہونے لگی

رمضان کے آتے ہی مہنگائی بڑھنے کی رفتار تیز ہونے لگی

کراچی: رمضان المبارک کے آتے ہی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی، ٹماٹر کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم کیلے، آلو، انڈے، گھی، تیل ، دودھ، دہی، مرغی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پچھلے ہفتے میں مہنگائی […]

رمضان کا مقصد تشدد کا خاتمہ اور امن کی راہ اپنانا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام

رمضان کا مقصد تشدد کا خاتمہ اور امن کی راہ اپنانا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس ماہ مقدس کا مقصد تشدد کا خاتمہ اور امن کی راہ اپنانا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے آمدِ رمضان کے موقعے پر جاری کیے گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی بیان میں کہا […]

کراچی: رمضان میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

کراچی: رمضان میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

کراچی میں رمضان المبارک میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلیے لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت میں کھولنے کے فیصلے سمیت شہر کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ۔ ہر سیکٹر کی کمانڈ ایس ایس پی رینک کے افسر کو دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کے مطابق رمضان المبارک […]

رحمتوں اور برکتوں والا ماہ رمضان

رحمتوں اور برکتوں والا ماہ رمضان

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ماہ رمضان خوشیاں اور رحمتیں بکھیرتا ہماری زندگیوں میں آگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ میرا مہینہ ہے اور میں اپنے بندوں کو اپنی شان کے مطابق عنائت فرمائوں گا۔ اس لئے ہم سب مسلمانوں کو چاہئے کہ اس مبارک ماہ کی قدر کرتے ہوئے۔ اپنوں سے دشمنیاں مٹا […]

رمضان کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات کا اعلان

رمضان کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 1438 کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان اور تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک پیرتا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر […]

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس […]

رمضان میں شہری افطار سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل دفاتر سے نکلیں، ڈی آئی جی ٹریفک

رمضان میں شہری افطار سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل دفاتر سے نکلیں، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ٹریفک کا نظام مربوط انداز میں چلانے کے لیے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ آصف اعجاز شیخ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اورایف پی سی سی آئی کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین […]

رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی

رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی

کراچی: رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرسکی۔ رمضان کی آمد سے قبل ہی آم کے سیزن کے آغاز پر ہی سندھڑی آم 140 روپے کلو، کیلا 100 روپے فی درجن، آڑو 150 روپے کلو، گولڈن […]

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے ہوگا

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد: ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز آج سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت رمضان ریلیف پیکچ 2017 کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے جس کے تحت 19 اشیائے […]

پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند پر تضاد کا حل سائنسی طریقے سے

پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند پر تضاد کا حل سائنسی طریقے سے

نیو مون کی حرکت اور زمین کے گرد زاویہ کی پیمائش سے تنازع حل کرنا ممکن ہے۔ اسلام آباد: پاکستان میں کافی عرصے سے رمضان المبارک اور شوال کے چاند پر تضاد دیکھا گیاہےجس سے ملک میں دونوں عیدوں اورپہلے روزے میں ایک دن کا فرق ہوتا ہے اس مسئلے کو سائنسی طریقے سے حل […]

قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کی مدد کریں، حافظ بلال رمضان

قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر دکھی انسانیت کی مدد کریں، حافظ بلال رمضان

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے عوام قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ الخدمت گذشتہ کئی برس سے غریب اور ناداروں کی خدمت کرتی آئی ہیں الخدمت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا […]