counter easy hit

Panama

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ہے۔ جسٹس […]

احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے، شہباز شریف

احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر احتساب پاناما پر ختم ہوگیا تو یہ احتساب کی موت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصب پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے، میں نے ایک مزدور اور خادم کی طرح اس قوم کی خدمت کی ہے، ہم جعلی […]

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاناما کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کردیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز نے نیب لاہور اور راولپنڈی کو پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پیش کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ نیب لاہور […]

پاناما فیصلہ: نواز شریف نے نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی

پاناما فیصلہ: نواز شریف نے نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف نوازشریف پہلے ہی نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں، پہلی نظرثانی درخواست میں نوازشریف […]

پاناما کیس؛ نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

پاناما کیس؛ نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔  جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ […]

پاناما پیپرز میں نام: امیتابھ سمیت 33 بھارتیوں کے خلاف تحقیقات شروع

پاناما پیپرز میں نام: امیتابھ سمیت 33 بھارتیوں کے خلاف تحقیقات شروع

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا نام پاناما پیپرز میں آنے کے بعد بھارتی حکام نے باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت 33 بھارتی شخصیات کے نام پاناما پیپرز میں آنے کے بعد انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ حکام […]

پاناما پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات ہوگی، ارون جیٹلی

پاناما پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات ہوگی، ارون جیٹلی

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں جس جس بھارتی شہری کا نام آیا ہے اس کے بارے میں تحقیقات ہوں گی۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال پر ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمارا سسٹم پڑوسی ملک کی طرح نہیں جہاں معزول پہلے کردیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں […]

پاناما کیس کا فیصلہ: چیرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کرلیا

پاناما کیس کا فیصلہ: چیرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے کیس کے فیصلے کے […]

پاناما کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاناما کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #پانامہ ورڈکٹ کے ساتھ ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ پاکستانی قوم جس بے چینی سے پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے […]

پاناما کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

پاناما کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے 21 جولائی کو 3 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے […]

پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے، سعد رفیق

پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، وزیراعظم نواز شریف اور مستعفی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تھے جب […]

پاناما کیس کی تحقیقات کے دوران کب کیا ہوا؟

پاناما کیس کی تحقیقات کے دوران کب کیا ہوا؟

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 60 روز کے اندر تحقیقات مکمل کی جس کے دوران شریف خاندان کے 8 افراد اور مجموعی طور پر 23 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس کی سماعت کا […]

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا جس کے لیے کیس کے فریقین سمیت دیگر سیاسی رہنما سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت متعین کیا گیا جس کے بعد اب عدالت کچھ دیر بعد […]

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بینچ تشکیل دے دیئے جس میں پاناما کیس کا بینچ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز افضل خان بینچ کے سربراہ ہیں جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید بینچ کے رکن […]

پاناما کیس جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم ختم ہوگئی

پاناما کیس جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم ختم ہوگئی

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ختم ہو گئی ہے۔جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کر دی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سمیت آئی ایس آئی ، ایم آئی، نیب ، اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی کے نمائندوں […]

پاناما کیس انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، سراج الحق

پاناما کیس انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، سراج الحق

تالاش: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاناما کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔ میدان گرڈ اسٹیشن لال قلعہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حالات جو بھی ہوجائیں جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جماعت […]

پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ: ن لیگ کا اہم اجلاس

پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ: ن لیگ کا اہم اجلاس

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور مشیروں کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق قانونی ٹیم بھی طلب […]

پاناما کیس پر فواد چوہدری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پاناما کیس پر فواد چوہدری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک […]

پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

آج سپریم کورٹ میں تمام گزارشات مکمل کر لی گئیں ، آج سے کیس کا فیصلہ لکھنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا اسلام آباد: پاناما لیکس عملدرآمد کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ آج پاناما کیس کا تیسرا اور حتمی رائونڈ مکمل […]

حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم ہوجائے تو بھی اسحاق ڈار کیخلاف کافی مواد ہے :پاناما بینچ

حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم ہوجائے تو بھی اسحاق ڈار کیخلاف کافی مواد ہے :پاناما بینچ

اسحاق ڈار کا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش ، ریکارڈ بڑے ڈبے میں لایا گیا ، اس سے ہوسکتا ہے کہ اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی شروع ہوجائے: جسٹس اعجاز افضل کے ریمارکس اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ، گتے […]

پاناما کیس: سپریم کورٹ آمد پر سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر تنقید

پاناما کیس: سپریم کورٹ آمد پر سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر تنقید

پاناما کیس کی آج پانچویں سماعت ہورہی ہے جب کہ سپریم کورٹ آمد کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کی جب کہ حکومتی ارکان نے بھی حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی […]

پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اور پرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اور پرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے جب کہ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، لگتا ہے […]

پاناما کیس: وزیراعظم کے بچوں کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات داخل کردیئے

پاناما کیس: وزیراعظم کے بچوں کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات داخل کردیئے

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ آج کیس کی چوتھی سماعت کررہا ہے۔ عدالتی […]

پاناما کیس: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو پر عدالت کا اظہار برہمی