counter easy hit

ministers

کئی ارکان اسمبلی وزراءکا شاہد خاقان سے اظہار یکجہتی ”سلام“ پیش کیا

کئی ارکان اسمبلی وزراءکا شاہد خاقان سے اظہار یکجہتی ”سلام“ پیش کیا

قومی اسمبلی مےں جمعرات کو حکومت اور تحرےک انصاف کے درمےان ”مار کٹائی اور ہنگامہ آرائی “ کے باعث جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی نہ ہو سکی حکومت اور تحرےک انصاف کے درمےان ”صلح صفائی“ نہ ہو سکی پارلےمنٹ کا ماحول مکدر ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس قبل از وقت […]

وزیر اعظم کا خاندان پاناما لیکس میں دھنسا ہوا ہے، لیاقت بلوچ

وزیر اعظم کا خاندان پاناما لیکس میں دھنسا ہوا ہے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان پاناما لیکس میں دھنسا ہوا ہے، دال میں کالا نہیں پوری دال کالی ہے ۔حکومتی وزرا ساکھ وسیاست بچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پگڑی اچھالنےاورسیاست میں تلخی کا بازارگرم کررہے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں […]

پاناما کیس؛ وزیر اعظم کی تقریر اعتراف جرم ہے، وکیل جماعت اسلامی

پاناما کیس؛ وزیر اعظم کی تقریر اعتراف جرم ہے، وکیل جماعت اسلامی

 اسلام آباد: پاناما کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنے اثاثے چھپائے اور ان کی تقریر اعتراف جرم ہے۔ پاناما لیکس کیس کی 13 ہویں سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے کی۔ سماعت کے […]

تحائف اسکینڈل: اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے سے پولیس کی تفتیش

تحائف اسکینڈل: اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے سے پولیس کی تفتیش

کھرب پتی تاجروں سےتحائف بٹورنےکےاسکینڈل میں اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائرنیتن یاہوسےاینٹی کرپشن حکام نےچار گھنٹےتک پوچھ گچھ کی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق آسٹریلیا کے کھرب پتی تاجروں ارنون ملچن اور جیمز پیکرنے مبینہ طور پر نیتن یاہو اوران کے گھرانے کو سگار، قیمتی شراب اورمیوزک کنسرٹ کےٹکٹ دیے۔یہ دونوں نہ صرف نیتن یاہو […]

فیصلے کا وقت آیا تو وزرا کے اعصاب جواب دینے لگے، شیخ رشید

فیصلے کا وقت آیا تو وزرا کے اعصاب جواب دینے لگے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فیصلےکاوقت قریب آرہاہے،ن لیگی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیں۔ ن لیگ کےوزراکی زبان بگڑتی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ملک کا تاریخی کیس لگاہے،کرپشن کا راستہ رُک گیا توجمہوریت مضبوط ہوگی،عوام کا اعتماد […]

وزیراعظم کی آج ڈیووس میں مصروفیات

وزیراعظم کی آج ڈیووس میں مصروفیات

عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک وزیراعظم نواز شریف آج ڈیووس میں مختلف رہنماؤں اور وفود سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف سب سے پہلے سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے ،اس کے بعد چینی وفد اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ سی ای او سے ملاقات […]

آپ حق نہیں استثنیٰ مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ کا وزیر اعظم کے وکیل سے مکالمہ

آپ حق نہیں استثنیٰ مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ کا وزیر اعظم کے وکیل سے مکالمہ

 اسلام آباد: پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل پر مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آرٹیکل 19 اظہار رائے کا حق دیتا ہے لیکن آپ حق نہیں استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا5 رکنی لارجر بینچ پاناما کیس […]

پاناما کیس پر وزیراعظم ایوان میں تقریر کرکے پھنس گئے، عمران خان

پاناما کیس پر وزیراعظم ایوان میں تقریر کرکے پھنس گئے، عمران خان

 اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں تقریر نواز شریف نے ہمیں چپ کرانے کے لیے کی تھی لیکن اب وہ تقریر کرکے پھنس چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے درباریوں کا کام […]

حکومت نےمنی ٹریل بتا دی تووزیراعظم کا کیس مضبوط ہوگا،شیخ رشید

حکومت نےمنی ٹریل بتا دی تووزیراعظم کا کیس مضبوط ہوگا،شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حکومت نے منی ٹریل بتا دی تو وزیراعظم کا کیس مضبوط ہوگا، ورنہ بے جان ہوگا۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔  فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری لاہوریے ہیں، اُنہیں جگت مارنے کا شوق ہے، کمرہ عدالت میں […]

وزیر اعظم کی زندگی کی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں،سپریم کورٹ

وزیر اعظم کی زندگی کی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناماپیپرز کیس میں جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے تاہم اس کھلی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل […]

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

سپریم کورٹ میں جاری پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے دلائل مکمل ہوگئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد اوردستاویزات پیش کردیے ہیں،عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔امید ہے سپریم کورٹ کیس […]

صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

امریکی صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر کا دورہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ہیں۔ جاپان نے7 دسمبر 1941کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا۔ پرل ہاربر پر جاپانی حملے کے نتیجے میں […]

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ وفاقی وزرا کے ایوان میں نہ آنے پر چیرمین سینیٹ برہم

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ وفاقی وزرا کے ایوان میں نہ آنے پر چیرمین سینیٹ برہم

 اسلام آباد: چیرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں 48 افراد کی جانیں چلی گئیں اور چیرمین پی آئی اے نے صرف استعفیٰ دے کر اپنی جان چھڑالی لی کیا اس  سے ذمہ داریاں ختم  ہو جاتی ہیں۔ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ عابد […]

روسی تحقیقاتی ٹیم ترکی پہنچ گئی،ترک اور امریکی وزرار خارجہ کا رابطہ

روسی تحقیقاتی ٹیم ترکی پہنچ گئی،ترک اور امریکی وزرار خارجہ کا رابطہ

سفیر کے قتل کی تحقیقات کے لئے روس کی ٹیم ترکی پہنچ گئی ہے جبکہ آندرے کارلوف کا جسد خاکی ماسکو پہنچادیا گیا ہے، دوسری طرف ترک وزیر خا رجہ نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے فون پر بات کی ہے۔ مقتول روسی سفیر آندرے کارلوف کا جسد خاکی طیارے کے ذریعے ماسکو پہنچا دیا […]

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے حسن ، حسین اور مریم نواز کی کمپنیوں ، زیر کفالت کے معاملے اور تقاریر میں سچ بولنے سے متعلق 3 سوالات رکھ دیئے ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے پانامالیکس کی تحقیقات سے […]

پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

  لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے 11 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پنجاب کابینہ میں شامل نئے وزرا کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، حلف اٹھانے والوں میں جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، شیخ علاؤ الدین، منشااللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم قادری، […]

ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب، وفاقی وزرا بھی شریک

ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب، وفاقی وزرا بھی شریک

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں ایوان صدر میں الوادعی تقریب جاری ہے جس میں پاک […]

وزیراعظم کی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات

وزیراعظم کی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بھی جنرل راشد محمود کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے،انہوںنے جنرل راشد محمود کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اعزاز […]

نئے آرمی چیف کی تقرری؛ وزیراعظم نوازشریف کی قریبی رفقا سے مشاورت

نئے آرمی چیف کی تقرری؛ وزیراعظم نوازشریف کی قریبی رفقا سے مشاورت

اسلام آباد: جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مختلف گیریژنز کے الوداعی دوروں کے ساتھ ہی ملک کے نئے سپہ سالار سے متعلق قیاس آرائیاں […]

پانامالیکس؛ وزیراعظم کے بچوں کی سپریم کورٹ سے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

پانامالیکس؛ وزیراعظم کے بچوں کی سپریم کورٹ سے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق معاملے میں اپنا وکیل تبدیل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کی جانب سے مشترکہ طور پر سلمان اکرم […]

وزیر اعظم کا سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

وزیر اعظم نے شہری علاقوں میں سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو طویل المدتی اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سموگ کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکم دیا ہے کہ مضر صحت گیسوں میں کمی کے لیے گاڑیوں کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔ […]

اپٹما نے وزیر اعظم سے ٹیکسٹائل پیکیج کا مطالبہ کردیا

اپٹما نے وزیر اعظم سے ٹیکسٹائل پیکیج کا مطالبہ کردیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن میاں محمد نواز شریف سے جلد از جلد ٹیکسٹائل پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کردیا۔ اپٹما کے سینئر نائب صدر زاہد مظہر نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پیداواری صلاحیت کی بحالی، بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل پیکیج کے فوری […]

پاناما کیس، وزیراعظم کے بچوں کے جواب داخل

پاناما کیس، وزیراعظم کے بچوں کے جواب داخل

سپریم کورت میں پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران مریم نواز ، حسین نواز اور حسن نواز نے عدالت میں جواب داخل کرا دیا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق […]

سیکورٹی لیکس؛ تحریک انصاف اورعوامی تحریک نے وزیرداخلہ کی کمیٹی مسترد کردی

سیکورٹی لیکس؛ تحریک انصاف اورعوامی تحریک نے وزیرداخلہ کی کمیٹی مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیرداخلہ کی مجوزہ کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیرداخلہ کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں مجوزہ […]