counter easy hit

Korea:

چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ

چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ

بیجنگ: چینی سرکاری اخبار کے مطابق، جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کرکے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔ یہ خبر گزشتہ روز امریکی صدر […]

شمالی کوریا کے مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کا پلان تیار ہے، امریکا

شمالی کوریا کے مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کا پلان تیار ہے، امریکا

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کا فوجی حل موجود ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ اتحادی ممالک کے ذریعے سفارتی کوششوں سے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ ادھر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ شمالی کوریا کو دی گئی وارننگ زیادہ سخت نہیں […]

’شمالی کوریا کا امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر غور‘

’شمالی کوریا کا امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر غور‘

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام کو میزائل سے نشانہ بنانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔ پیانگ یانگ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد پیانگ یانگ نے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر غور شروع کر دیا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ گوام […]

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا پر میزائل داغنے کا منصوبہ

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا پر میزائل داغنے کا منصوبہ

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکا کے علاقے گام پر میزائل داغنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ شمالی کورین فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد فوری طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے […]

شمالی کوریا دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

شمالی کوریا دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

ایٹمی حملوں کی دھمکیوں پر صدر ٹرمپ کا پارہ بھی ہائی ہو گیا اور شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی۔ کہتے ہیں اگر شمالی کوریا نے نیوکلیئر حملوں کی دھمکیاں بند نہ کیں تو اسے اس آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ نیو جرسی: شمالی […]

شمالی کوریا کے دشمن نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، امریکا

شمالی کوریا کے دشمن نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں اور اس سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے، ہم دونوں کوریاؤں کو تیزی سے […]

امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کر لیا

امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کر لیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں پابندیوں کے حق میں 388 اور مخالفت میں صرف دو […]

امریکا نے اپنے شہریوں کو شمالی کوریا جانے سے روک دیا

امریکا نے اپنے شہریوں کو شمالی کوریا جانے سے روک دیا

واشنگٹن ڈی سی: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں کے شمالی کوریا جانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ متوقع طور پر یہ سرکاری اعلان 27 جولائی کو جاری کیا جائے گا جس کے ایک ماہ بعد امریکی شہری اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ شمالی […]

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیشکش کردی

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیشکش کردی

 سیؤل: جنوبی کوریا نے 2015 کے بعد پہلی بار شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی غیرمعمولی پیش کش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہ شوشک نے 21 جولائی کو شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا مقصد ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں […]

امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

نیویارک:اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی […]

روس نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کردی

روس نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کردی

نیویارک: روس نے سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کو معاشی طور پر تباہ کرنے اور اس کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی مخالفت کر دی۔ شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس میں جاپان اور جنوبی کوریا کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس […]

ٹرمپ کی شمالی کوریا پر حملے کی نئی دھمکی

ٹرمپ کی شمالی کوریا پر حملے کی نئی دھمکی

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب شمالی کوریا کے معاملے پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا اور وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھرپور ارادے کے ساتھ جواب دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریائی صدر مون ژئی کے ساتھ مشترکہ […]

جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں

جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کے سُپر سانک بی۔ ون بی بمبار طیارے کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی فضائیہ کی ان مشترکہ مشقوں میں جنوبی کوریا کے دو ایف 15 ایس اور امریکا کے دو سپرسانک بی۔ ون بی بمبار طیاروں نے حصہ […]

شمالی کوریا سے رہائی پانے والا امریکی طالب علم ہلاک

شمالی کوریا سے رہائی پانے والا امریکی طالب علم ہلاک

 اشنگٹن ڈی سی: حال ہی میں شمالی کوریا کی قید سے رہائی پانے والا 22 سالہ امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر ہفتے بھر کی طویل بے ہوشی کے بعد بالآخر ہمیشہ کےلیے موت کی نیند سو گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وارمبیئر تقریباً ڈیڑھ سال پہلے شمالی کوریا گیا تھا جہاں اس پر ہوٹل کی […]

میزائل تجربات کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

میزائل تجربات کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میزائل تجربات جاری رکھنے پر شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد امریکا نے پیش کی جسے تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس قرارداد کے تحت شمالی […]

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

پیانگ یانگ: تمام عالمی پابندیوں اور سیاسی دباؤ میں اضافے کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے کا تازہ ترین تجربہ آج علی الصبح کیا گیا ہے جو حالیہ تین ہفتوں کے دوران اس کا تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اس بار […]

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی نئی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی نئی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں […]

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین تنازعہ ہر روز شدید تر ہوتا جارہا ہے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ شمالی چین میں ’’سرپرائز‘‘ کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان […]

امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو ناکام قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے […]

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ’ایک بڑی جنگ‘ بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو […]

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

سیئول: امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’’تھاڈ‘‘ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح […]

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے  امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے  مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی […]

امریکا کو راکھ میں بدل دیں گے، شمالی کوریا

امریکا کو راکھ میں بدل دیں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریااورامریکاکےدرمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے، پیانگ یانگ نے امریکا کو راکھ میں بدل دینے کی دھمکی دی ہے ۔ امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں دونوں جانب سے مختلف وقتوں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاتارہا ہے، وہیں بیانات کی جنگ بھی عروج پر ہے ۔ پیانگ یانگ سے […]

امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی۔ برطانوی خبررساں ادارے سے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور […]