counter easy hit

Karachi.

‘خاتون کو ہراساں’ کرنے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر گرفتار

‘خاتون کو ہراساں’ کرنے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو خاتون ساتھی استاد کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر فرحان کریمی جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکولاجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور ایف آئی اے کو شکایت موصول ہونے کے بعد ان کی گرفتاری منگل […]

‘مسئلہ لندن کے بیانات نہیں، کراچی کو متحدہ سے خالی کرانا ہے’

‘مسئلہ لندن کے بیانات نہیں، کراچی کو متحدہ سے خالی کرانا ہے’

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایک کرکے گرفتار نہ کیا جائے، ہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پارٹی کے عارضی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب […]

کراچی: امام بارگاہ کے ٹرسٹی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: امام بارگاہ کے ٹرسٹی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مشتبہ طور پر فرقہ وارانہ حملے میں امام بارگاہ کے ٹرسٹی و پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ہلاک، جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام اور مذہبی جماعت کے عہدیداران کے مطابق 55 سالہ منصور زیدی اور ان کے بیٹے عَمار منصور کو […]

کراچی: ڈبل سواری پر پابندی آج شام سے عائد ہوگی

کراچی: ڈبل سواری پر پابندی آج شام سے عائد ہوگی

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر کراچی میں آج شام 6 بجے سے 11 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے اور تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی سکیورٹی […]

کراچی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، جوہر میں جاری احتجاج ختم

کراچی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، جوہر میں جاری احتجاج ختم

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے باپ کی ہلاکت اور بیٹے کے زخمی ہونے پر علاقہ مکینوں نے گلستان جوہر چورنگی پر احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے منصور صادق اور ان کے بیٹے عمار کے زخمی ہونے پر عزیز […]

کراچی: جوہر اور گلشن میں فائرنگ، 1جاں بحق، 4زخمی

کراچی: جوہر اور گلشن میں فائرنگ، 1جاں بحق، 4زخمی

کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 8 میں پیش آیا جہاں دو افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ […]

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

کراچی میں جاتے موسم گرما نے زور پکڑلیا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کراچی میں گرم ہی ہوتا ہے۔اس لئے اکتوبر کو شہر کا دوسرا موسم گرما بھی کہا جاتا ہے۔شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی […]

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو موٹر سائیکل پر گشت کے دوران روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہوئی ہے۔ […]

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔ شہر کے دیگر علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے کارراوئیوں کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں کالعدم […]

ملتان اور لودھراں میں دو کمسن مغوی بچے قتل

ملتان اور لودھراں میں دو کمسن مغوی بچے قتل

ملتان اور لودھراں میں دو کمسن مغوی بچوں کوقتل کردیاگیا۔ لاشیں ملی تو گھروں میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ بستی ملوک سے 9 سالہ بچہ 4 روز قبل اغوا کیاگیاتھا۔ اغوا کا مقدمہ بچے کے والد معشوق علی کی مدعیت میں تھانہ بستی ملوک میں درج کیا گیا تھا ۔ […]

کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث وہاں ٹریفک جام اور حادثات ہونا معمول بن چکا ہیں۔ یونیورسٹی  روڈ، نیشنل ہائی وے قائد آباد، جمشید روڈ سمیت شہر کی اہم ترین شاہراہیں اب کچے راستوں کو روپ دھار چکی ہیں ، ٹوٹ پھوٹ اور کئی فٹ گڑھے پڑنے سے یہاں […]

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: (یس اردوو نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ رات گئے اچانک بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکل گئے۔ وزیر اعلی دورے کے موقع پر فوراہ چوک سے ہوتے ہوئے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے۔ جہاں انہیں پرانے شہر کی بحالی کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی […]

کراچی : تاریخ کا سب سے بڑی تعداد میں پکڑا گیا اسلحہ فوج کے حوالے کر دیا

کراچی : تاریخ کا سب سے بڑی تعداد میں پکڑا گیا اسلحہ فوج کے حوالے کر دیا

کراچی (یس اردو نیوز) عزیز آباد کراچی میں پانی کی ٹینکی سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ، سیاسی کارکن کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب کارروائی کی گئی ۔ عزیز آباد سے برآمد ہونے والا اسلحہ دو ٹرکوں اور چار پولیس موبائلز کے ذریعے منتقل کیا گیا […]

کراچی: پولیس کی کارروائی ، پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس کی کارروائی ، پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی (یس اردو نیوز ) کراچی میں پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔ عزیز آباد کے علاقے لال قلعہ گراونڈ کے قریب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران ایک مکان کے پانی […]

کراچی :رینجرز کی مختلف کارروائیاں،9ملزمان گرفتار

کراچی :رینجرز کی مختلف کارروائیاں،9ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیاں گڈاپ، کورنگی، اورنگی، کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن میں کی گئیں ، جن کے دوران 6 جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار جرائم پیشہ […]

کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن ، 40 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن ، 40 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے اور بلوچ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مخصوص […]

کراچی :ہائی پروفائل کیسز میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال ہوا

کراچی :ہائی پروفائل کیسز میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال ہوا

کراچی (یس اردو نیوز)میں رواں سال پاک فوج کے اہلکاروں، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت معروف قوال امجد صابری کا قتل ہوا،تحقیقاتی حکام کا ماننا ہے کہ ان وارداتوں میں چینل 2 یعنی کرائے کے قاتلوں کا استعمال ہوا ہے۔ پولیس حکام نے صرف امجد صابری قتل کیس میں پہلے دعویٰ کیا کہ ایک […]

کراچی میں ہرہفتے اسٹریٹ کرائم کی 600وارداتیں

کراچی میں ہرہفتے اسٹریٹ کرائم کی 600وارداتیں

  یس اردو.کام ….کراچی میں شہریوں کا بھری جیب کے ساتھ گھر سے نکلنا محال ہوگیا، شہر میں ہر ہفتے اسٹریٹ کرائم کی 6 سو وارداتیں ہونے لگیں، پولیس کا مؤقف ہے کہ شہر میں بڑے جرائم پر قابو پالیا ،چھوٹے کرائم سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت بنارہے ہیں۔ ہرہفتے کراچی میں 6سو اسٹریٹ کرائم […]

کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گڈاپ، بن قاسم، سائٹ اور کلفٹن کے علاقوں میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیموں جبکہ 3ڈاکو ہیں۔ ترجمان […]

رو س اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک کی فوجیں پاکستان پہنچ گئیں ۔۔۔ !بھارتی حکام پر سکتہ طاری

رو س اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک کی فوجیں پاکستان پہنچ گئیں ۔۔۔ !بھارتی حکام پر سکتہ طاری

اسلام آباد(یس ویب  ڈیسک ) ایرانی نیوی کے 4جہاز کراچی کی کی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جوپاکستان نیوی کے ساتھ ملاقات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوی کے چاربحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جو پاکستان نیوی کے ہم منصب افسران سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اہم […]

کراچی کے علاقے صدر سے 50 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے صدر سے 50 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر صدر سے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔منگھوپیر پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ الفلاح اور کورنگی انڈسٹریل پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ محرم الحرام میں سیکورٹی کویقینی بنانے کے […]

کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم

کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم

کراچی(یس اردو نیوز)کراچی میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سوبھراج اسپتال سے کیا۔ انسدداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 22 لاکھ 71 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد ٹیمیں گھروں اور تعلیمی اداروں […]

انٹر کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

انٹر کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

کراچی(یس اردو نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سائنس، آرٹس، کامرس ، ہوم اکنامکس، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے انرولمنٹ فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے […]

کراچی : پی آئی بی ، کینٹ ، رضویہ میں سرچ آپریشن28 افراد زیر حراست

کراچی : پی آئی بی ، کینٹ ، رضویہ میں سرچ آپریشن28 افراد زیر حراست

کراچی(یس اردو نیوز) کراچی کے علاقوں پی آئی بی کالونی اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس کاسرچ آپریشن۔23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔رضویہ سوسائٹی ا ور گلبہار سے بھی 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔ کراچی میں پولیس ایکشن تیز ہو گیااور مختلف علاقوں سے 28 ملزمان گرفتار کر […]