counter easy hit

agency

باجوڑ ایجنسی میں سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ

باجوڑ ایجنسی میں سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ

باجوڑ ایجنسی تحصیل نواگئی کے علاقے چہارمنگ میں سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، سرکاری زارئع باجوڑ ایجنسی: (اصغر علی مبارک) دھماکے میں قبایلی ملک فاروق زخمی  باجوڑ ایجنسی ۔زخمی ملک فاروق ہیڈکواٹرہسپتال خار منتقل باجوڑ ایجنسی۔ ملک فاروق گھر سے بازار جارہے تھے کہ بم دھماکے کا نشانہ بن گئی باجوڑ ایجنسی ۔دھماکے […]

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی: غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں […]

اسلام آباد، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس، فوری سیوریج پلانٹس تنصیب نہ کرنے پر جرمانے اور سزا کا اعلان

اسلام آباد، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس، فوری سیوریج پلانٹس تنصیب نہ کرنے پر جرمانے اور سزا کا اعلان

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے اسلام آبادمیں چند ہائوسنگ سوسائٹیز کو مناسب سہولیات فراہم کرنے سے چشم پوشی اور ماحولیاتی مسائل کا باعث بننے پر نوٹس جاری کردیئے ہیں اورفوری سیوریج پلانٹس تنصیب نہ کرنے پر جرمانے اور سزا کا اعلان بھی کردیا ہے۔ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ منصوبوں ڈویلپرز کے حامی […]

باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی: تحصیل اتمانخیل کےعلاقے گردئی گنداؤ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گنداؤمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ […]

باجوڑ ایجنسی میں دھماکے سے 3 لیویز اہلکار زخمی

باجوڑ ایجنسی میں دھماکے سے 3 لیویز اہلکار زخمی

باجوڑ ایجنسی: تحصیل خارکے علاقے جنت شاہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں تحصیل خارکے علاقے جنت شاہ خوڑ میں لیویزاہلکارمعمول کے گشت پرتھے کہ اچانک بم دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویزاہلکار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی لیویز اہلکاروں کو طبی […]

خیبر ایجنسی میں افغانستان سے حملہ، جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں افغانستان سے حملہ، جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی: لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں سرحد پارسےامن  لشکرکے مورچوں پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر […]

باجوڑ ایجنسی: مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق، 6 زخمی

باجوڑ ایجنسی: مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق، 6 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں مکان کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس کے مطابق ہیڈ کوارٹر خار میں خستہ حال ہونے کی وجہ سے مکان کی اونچی دیوار دوسرے گھروں پر جا گری، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، […]

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 4 کشتیوں میں سوار 25 بھارتی ماہی گیر پکڑ لیے

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 4 کشتیوں میں سوار 25 بھارتی ماہی گیر پکڑ لیے

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پرسمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 4کشتیوں پر سوار 25بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق سمندری آپریشن شمالی سرحد کے قریب کیا گیا جس میں بھارتی کشتیوں اوراس پرسوارماہی گیروں کو تحویل میں لیا گیا، آپریشن میں جہازوں […]

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، سربراہ خفیہ ایجنسی

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، سربراہ خفیہ ایجنسی

لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں […]

خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا افسر شہید

خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا افسر شہید

راولپنڈی: خیبر ایجنسی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم […]

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبرایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزر رہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خاصہ […]

خیبر ایجنسی میں بارودی مواد کا دھماکا

خیبر ایجنسی میں بارودی مواد کا دھماکا

خیبرایجنسی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود سپیرہ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا، دھماکا سڑک کے کنارے ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی جگہ پر ایک اور بم کی موجودگی کی اطلاع […]

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحویل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب ٹرک بھی موجود تھا۔ مقامی […]

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جہاں خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے علاقے […]

وزیر اعظم کو ہٹانے سے ترقی کا سفر رکے گا، امریکی نشریاتی ادارہ

وزیر اعظم کو ہٹانے سے ترقی کا سفر رکے گا، امریکی نشریاتی ادارہ

امریکی نشریاتی ادارہ ’بلوم برگ‘ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ پر امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ […]

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق پالیسی مزید سخت کر سکتی ہے، خبر ایجنسی

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق پالیسی مزید سخت کر سکتی ہے، خبر ایجنسی

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سےمتعلق پالیسی مزید سخت کرسکتی ہے، پالیسی سخت کرنےکی وجہ افغان طالبان کی مبینہ محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بیان دیا ہے کہ امریکا پاکستان سے افغانستان پرحملوں […]

بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرتاج عزیز

بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں جس کے ثبوت اقوام متحدہ میں بھی پیش کر دیئے ہیں۔  سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے افغانستان بھارت گٹھ جوڑ پر […]

ذاکر نائیک کی ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست، بھارتی ایجنسی

ذاکر نائیک کی ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست، بھارتی ایجنسی

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ تاہم […]

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں بم دھماکے سے امن لشکر کے رضاکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق دھماکا امن لشکر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امن کے دشمنوں […]

میری ٹائم ایجنسی میں چین کا تیار کردہ جہاز شامل

میری ٹائم ایجنسی میں چین کا تیار کردہ جہاز شامل

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کیا گیا تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کر لیا گیا ۔ ـ’دریائے دشت‘ کے نام سے منسوبجہاز جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔ کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں […]

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

 کراچی: پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا چین میں تیارکیا گیا تیسرا بحری پیٹرول شپ ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔ […]

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔ بمباری میں کئی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ یہ دہشتگرد افغانستان کے صوبہ ننگر ہار سے خیبر ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی […]

طالبان کے ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی سے رابطے ہیں، احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان

طالبان کے ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی سے رابطے ہیں، احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا چونکا دینے والا اعترافی بیان جاری کیا ہے جس میں ایک بار پھر دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر […]

راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹ گرفتار

راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹ گرفتار

مظفرآ باد: آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اورثبوت سامنے آیا ہے، آزاد کشمیرپولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرخفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پورتھانے […]