counter easy hit

ٹی 10 لیگ؛ 10 کرکٹرز کو بھجوانے کی اجازت دے کر بورڈ نے 4 لاکھ ڈالر کھرے کرلیے

لاہور:  پی سی بی نے ٹی 10 لیگ میں 10 کرکٹرز کو بھجوانے کی اجازت دیکر 4لاکھ ڈالر کھرے کرلیے۔

T10 League; the board give $ 4 million by permitting 10 cricketersجاری کردہ پریس ریلیز میں ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو یواے ای میں ہونیوالے ایونٹ کیلیے بھجوانے کے بدلے میں حاصل ہونے والی رقم ملکی کرکٹ کے ترقیاتی کاموں کیلیے استعمال ہوگی۔ یہ بھی کہا گیاکہ ٹی 10 لیگ میں 80فیصد شیئرز پاکستانیوں کے ہیں جب کہ ایک بھارتی حصہ دار بھی مسلمان ہے۔ علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو شرکت کیلیے این او سی گورننگ بورڈ کی مشاورت سے دیے گئے، امارات بورڈ پاکستان کے میچز کی میزبانی میں تعاون کرتا ہے، اس لیے جواب میں اس کی معاونت میں کوئی برائی نہیں۔