counter easy hit

شام کے شہر حلب میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا دوبارہ آغاز

syrian city alepoo resumed air strikes against rebels

syrian city alepoo resumed air strikes against rebels

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے طیاروں نے تین ہفتوں میں پہلی بار حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقوں میں بمباری کی ہے۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق اس بمباری میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس نے رواں برس اکتوبر کے اوائل میں حلب میں عام شہریوں اور باغیوں کو حلب چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے فضائی حملوں کو روک دیا تھا۔

شام کے شہر حلب میں خوراک کی شدید قلت کا خدشہ

شام میں رقہ پر فضائی حملے، 20 عام شہری ہلاک

شام میں ’سکول پر فضائی حملہ، 26 ہلاک‘

ادھر روس نے حلب میں فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کی تردید کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے دیگر علاقوں میں سر گرم جہادی گروپوں کے خلاف میزائل حملوں کا آغاز کیا ہے۔

شام میں موجود روسی بحری بیٹرے سے ایس یو 33 نامی لڑاکا طیاروں نے بحیرۂ روم کے مشرق سے پہلی بار فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

روس کے ذرائع ابلاغ پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں ان طیاروں کو بمبوں کی بجائے فضا سے فضا مار کرنے والوں میزائلوں سے لیس دکھایا گیا ہے۔

شامی افواج نے دو ہفتوں کے محاصرے کے بعد رواں برس 22 ستمبر کو حلب کے مشرق میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

اس کارروائی کے بعد شامی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا اور روس کے فضائی حملوں کی مدد سے باغیوں کو کئی مقامات سے دور دراز علاقوں میں دھکیل دیا تھا۔

 

شامی حکومت کے باغیوں نے اکتوبر کے آخر میں حکومتی محاصرے کو توڑنے کی کوشش میں جوائی حملہ کیا تھا تاہم ابتدائی کامیابی کے بعد ان کی پیش قدمی سست ہو گئی تھی۔

روس کے وزیرِ دفاع نے صدر ولایمر پوتن کو منگل کو دی جانے والی بریفنگ میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم اور فتح الشام، جس نے بعد میں اپنا نام تبدیل کرکے النصرا اتحاد رکھ لیا تھا کے خلاف حلب میں کیے جانے والے ‘بڑے آپریشن’ کا ذکر نہیں کیا۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں کی فضائی بمباری اور شیلنگ کی وجہ سے حلب کے مشرق میں 700 سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ راکٹ حملوں کی وجہ سے حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بھی سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website