counter easy hit

’’ چاہ ماہ قبل زُلفی صاحب کے گھر سنتھیا سے ملاقات ہوئی اور۔۔۔ ‘‘ سنتھیا ڈی رچی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان کیا ہوا تھا؟ ساب کچھ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی صحافی سنتھیا رچی نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک پر زیادتی کے الزامات عائد کئے تھے۔ ان الزمات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا۔تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے تمام تر الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پہلی اور آخری بار سنتھیا رچی سے ملا،اس سے قبل کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ سنتھیا رچی کو نہیں جا نتے تھے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زلفی صاحب ایک سفارتکار ہیں۔تین چار ماہ قبل ان کے گھر پر ایک فورم کا ریسپشن منعقد ہوا تھا۔جلیل عباس جیلانی اور میں وہاں اکٹھے ہوئے تھے۔درجنوں دیگر افراد بھی وہاں موجود تھے۔وہاں سنتھیا رچی سے پہلی اور آخری ملاقات ہوئی۔اس سے پہلے میں انہیں جانتا تک نہیں تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کے الزامات کے جوابات دینا توہین ہوگا، امریکی خاتون نے شہید بےنظیر پرعجیب وغریب الزامات لگائے، یہ خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں؟ امریکی خاتون کو ایسی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے امریکی خاتون کے الزامات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی خاتون نے شہید بےنظیر پرعجیب وغریب الزامات لگائے۔کوئی بھی شہید بی بی پر الزام برداشت نہیں کرسکتا۔ علی حیدر گیلانی اور علی قاسم اس معاملے پرعدالت میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعظم کےعہدے کا آدمی ایوان صدر میں کیا ایسی حرکت کرسکتا ہے۔ میں صدر یا وفود سے ملنے ایوان صدر گیا ہوں گا۔ الزام لگانے والی خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں۔ امریکی خاتون کو ایسی بات کرت ہوئے شرم آنی چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے رحمان ملک نے 2011 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کی، مخدوم شہاب الدین نے بھی بدسلوکی کی۔ امریکی صحافی سنتھیا رچی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منسٹر انکلیو میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ جبکہ ایوان صدر میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان کیساتھ دست درازی کی تھی۔سنتھیا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر بھی ان سے بدسلوکی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔ خاتون صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ میرے ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔ بعد ازاں وہ خاموش رہیں اور اس حوالے سے انہوں نے امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن کسی نہ ان کی نہ سنی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website