counter easy hit

سوئٹزرلینڈ : میلاد کمیٹی باصل کا اظہار تشکر

Switzerland Milaad

Switzerland Milaad

سوئٹزرلینڈ (علی جیلانی) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں مورخہ 9 جنوری 2016مرکزی جلسہ عید میلاد النبی منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

خواتین منتظمین بیگم شمع اختر، بیگم شاہدہ محمد خان، بیگم امیر جیلانی، بیگم سجاد خاں اور بیگم صغرا ذوالفقار نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی، مرد منتظمین جناب محمد خان، سجاد خان، خالد گجر، محمد اختر، ذوالفقار احمد، راجہ فیاض، افضال احمد نے بھی تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی اسی طرح پروگرام کو کامیاب کریں گے اس موقعہ پر ثنا محمد خاں جنہوں نے اس محفل میں میٹھے کی ڈش بنائی تھی تمام لوگوں نے اس بچی کی تعریف کی اور اس کیلئے دعائے خیر کی۔