counter easy hit

سپریم کورٹ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کر دی

Zulfikar Ali Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کا ٹرائل ری اوپن کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، صرف متاثرہ فریق ہی بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق درخواست دائر کر سکتا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔