counter easy hit

سنی لیون نے مقبولیت میں مودی، سلمان اور شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

Sunny Leone left behind the popularity of Modi, Salman and Shah Rukh Khan

Sunny Leone left behind the popularity of Modi, Salman and Shah Rukh Khan

ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے مقبولیت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یاہو انڈیا نے بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جس کے بعد وہ مسلسل پانچویں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسرے اور نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یاہو انڈیا کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان پہلے، کامیڈین کپل شرما دوسرے، بگ بی امیتابھ بچن تیسرے، شاہ رخ خان چوتھے اور عامرخان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ خواتین کی فہرست میں اداکارہ سنی لیون سب سے آگے ہیں جس کے بعد اداکارہ بپاشاباسو، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکاچوپڑا بالترتیب دوسرے ،تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website