counter easy hit

صولت مرزا کی پھانسی صحت کی خرابی کے باعث ملتوی کی، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو سزا ملے، اس سلسلے میں برطانوئی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی، چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتلوں کو سزا ملے، برطانیہ کو باضابطہ کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کو سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

کراچی کے معاملات پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ۔ شفقت حسین کیس میں سندھ ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ، شفقت حسین کی عمر کا تعین کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے موخر کی گئی جس کے لیے بلوچستان حکومت نے درخواست کی تھی ، وزیراعظم کی ایڈوائس پر رات گئے صدر نے پھانسی موخر کرنے کے احکامات جاری کیے۔