counter easy hit

سکھر:شوہر کے مظالم سے تنگ خاتون کی خود کشی کی کوشش

Suicide

Suicide

سکھر (یس ڈیسک) کندہرہ تھانے کی حدود کنگانی مستوئی میں شوہر کے مظالم سے تنگ آکر طوبیٰ سیال نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جسے تشویشناک حالت میں سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کوششوں کے بعد اس کی زندگی بچالی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ سیال کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس میری شادی کلیم اﷲ نامی شخص سے ہوئی

جس کے بعد سے وہ آئے روز مجھے مختلف الزامات لگا کر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، شوہر کے مظالم سے تنگ آکر میں نے پنو عاقل کی عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کی، جس پر شوہر نے مسلح افرا دکے ہمراہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس تمام صورتحال سے تنگ آکر میں نے خود کشی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ لڑکی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسکے شوہر کی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیکر اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔