counter easy hit

خود کش حملے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، آئی جی پنجاب

 Mushtaq Sukhera

Mushtaq Sukhera

لاہور (یس ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس لائنز تھا، تاہم ناکامی پر اس نے خود کو مارکیٹ میں پول کے قریب خود کو اڑا لیا۔

دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ خود کش دھماکا 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائن کے باہر ہوا، حملے میں 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوئے ،خود کش حملے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔