counter easy hit

بھارتی فوج پر خودکش حملہ

ریاض: بھارتی فورسز پرحملے پر بھارت اور امریکہ پاکستان کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں ، لیکن اب خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کا بھی اس حوالے سے بیان آگیا ہے ، سعودی عرب نے بھی بھارت میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،

مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تاہم اب سعودی عرب کی جانب سے بھی پیغام جاری کر دیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان آج پاکستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں جو کہ تاریخی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت اختیا ر کر چکاہے اور و ہ دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد بھارت کا بھی دورہ کریں گے، تاہم اس صورتحال میں بھارتی فوج پر مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملہ ہوا جس میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آؤنتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں ، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے، جب یہ دھماکہ ہوا ،

بھارت نے تحقیقات کیے بغیر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان پر الزامات کی بارش شروع کر دی ہے جنہیں پاکستان کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں جموں میں کشمیری مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر املاک نذر آتش کردیں، دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کارخودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، بھارتی سرکار اور میڈیا نے حملے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں نے مسلم دشمنی میں حد پار کرلی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں ہندو انتہا پسندوں نے دوسرے روز بھی کشمیری مسلمانوں پر قاتلانہ حملوں اور املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے دشمنی کی انتہا کر دی ہے ، اور اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت نے اندرون ملک پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی ہے ، جس کے بعد بھارت کا سیاہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، مودی نے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر رکھی ہے