counter easy hit

گوجر خان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش شہریوں کی طرف سے جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی

گوجر خان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش شہریوں کی طرف سے جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی

گوجرخان (اصغر علی مبارک) گوجر خان میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت اور لاپروائی سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے شہر گنجان آباد علاقے پانچ نمبر وارڈ محلہ حافظ آباد میں کئی روز سے سوئی گیس ناپید ہے جس سے سرکاری دفاتر جانے والے ملازمین سکول جانے والے طالبعلموں، بیماروں اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی حال دیگر علاقوں برکی، صندل روڈ، ڈھوک حبیب وغیرہ کا بھی ہے جہاں کئی روز سے سوئی گیس کی بندش پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

مکینوں امجد قریشی، نجف علی راجہ، احسن علی ایڈووکیٹ، سعیداعوان، نصیر قریشی، راجہ واجد، راجہ حبیب، راجہ اکرام، راجہ پرویز کیانی، ڈاکٹر طاہر اقبال راجہ نعمان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مقامی پی ٹی آئی قیادت، مقامی پولیس کو درخواست میں گیس فراہمی میں تعطل دور کرنے کا فوری مطالبہ کیا اور الٹی میٹم دیا ہے کہ 24 گھنٹے میں علاقہ بھر کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت جی ٹی روڈ گوجر خان کو بند کر دیا جائے جس پر امن امان کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ مکینوں نے کہا کہ گوجرخان کے علاقے کے قدرتی وسائل پر اس شہر کے مکینوں کا سب سے پہلا حق ہے اور یہ حق کسی کو بھی غصب نہیں کرنے دیں گے۔ مکینوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن کو سیاسی بنیادوں پر گیس فراہم کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کچھ علاقوں میں سوئی گیس رات 10 بجے سے صبح 6 بجے جزوی طور پر کھولا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے گوجر خان میں سوئی گیس کی سپلائی فل الفور شروع کی جائے ورنہ جی ٹی روڈ اس تک بند کر دیا جائے گا جب تک گھروں میں سوئی گیس بحالی مکمل نہیں ہو جاتی