counter easy hit

طلبہ میں خود اعتمادی کو فروغ دینے کے لیے اردو اکادمی میں موٹیویشنل پروگرام کا انعقاد

Patna Seminar

Patna Seminar

پٹنہ (کامران غنی) ”کسی کام کو شروع کرنے کے لیے بڑے بننے کی ضرورت نہیں بلکہ بڑے بننے کے لیے صرف شروعات کرنے کی ضرورت ہے” یہ باتیں بہار کے معروف موٹیویشنل اسپیکر اور پرسنالٹی میکر اے۔ آر۔ ذکا نے پٹنہ کے اردو اکادمی کے سیمینار ہال میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں۔

مدر رابعہ انفوٹینمنٹ اور اقراء ایجوکیشنل اینڈ ولفیئر ٹرسٹ، پٹنہ کے زیر اہتمام منعقد یہ موٹیویشنل سیمینار اسکولی طلبہ و طالبات کے لیے بہت ہی سودمند ثابت ہوا۔ ”ان لاک دی سکسیس” نام کا یہ موٹیویشنل پروگرام خود اے۔ آر۔ ذکا نے تیّار کیا تھا۔ طلبہ و طالبات پوری یکسوئی سے لگاتار دو گھنٹے تک اے۔ آر۔ ذکا کو سنتے رہے۔

اس دو گھنٹے کی تربیتی تقریر میں اے۔ آر۔ ذکا نے بچوں کو زندگی جینے کا پورا سلیقہ ہی سکھا یا۔ ایک طرف جہاں انہوں نے شخصی ارتقاء کے لیے درجنوں نکات پر باتیں کیں وہیں دوسری طرف اپنے اندر خود اعتمادی کا فروغ کیسے کیا جائے اس پہلو پر بھی کافی اہم ٹپس دیئے۔ اس علاوہ طالب علم کی زندگی میں پیش آنے والی کئی پریشانیوں کے بارے میں باور کراتے ہوئے ان پریشانیوں کے کئی آسان اور محفوظ حل بھی بتائے۔

پروگرام کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران اے۔آر۔ ذکا نے بتایا کہ ”ان لاک دی سکسیس” صرف ایک پروگرام نہیں ہے بلکی یہ ایک مشن ہے جو میرے طالب علمی کے زمانے سے لیکر آج تک کے سفر میں پیش آئے نشیب و فراز سے ہونے والے تجربات کا نتیجہ ہے۔ آج میں نے راجدھانی پٹنہ میں یہ سیمینار منعقد کیا ہے اب یہ موٹیویشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور میرا یہ کارواں بہار کے ہر ضلع میں جائے گا۔

ہمارا خواب ہے کہ اس پروگرام کے ذریعہ 2020 تک بہار کے ہر بچے کے اندر اتنی خود اعتمادی بھر دی جائے کہ وہ اپنی راہ خود تلاش کر سکیں اور زندگی کے ہر چیلنج کو مسکرا کر قبول کر سکیں۔

پروگرام کا افتتاح اقراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ، پٹنہ کے صدر محمد انور نے اپنے افتتاحی کلمات سے کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں الحراء پبلک اسکول، پٹنہ، برلینٹ پرکاشن، الشیف کیفیٹیریا، جی آئی ٹی، پٹنہ نے اپنا اہم کردار نبھایا۔پروگرام کی نظامت الحرا پبلک اسکول، شریف کالونی، پٹنہ کے پرنسپل محمد اکرام اللہ نے کی اور اخیر میں اظہار تشکر کیا۔

Patna Seminar

Patna Seminar