counter easy hit

پنجاب کی سیاست میں ہلچل۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی باقاعدہ پیشکش کر دی گئی

Stir in Punjab politics Chaudhry Pervez Elahi was made a regular offer to make Punjab Chief Minister

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش موجود ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ق کامل آغا نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کا مقصد پورا نہ ہوا تو اتحاد کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ترجمان ق لیگ نے واضح کیا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی پیش کش آج بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف چند وزارتوں کی حد تک پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں،ہمارے تحفظات کے باوجود ہم برداشت کرکے حکومت کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ق کامل آغا نے بتایا کہ معاہدے کا حصہ تھا کہ ہر سطح پر مشاورت ہوگی لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔ مونس الٰہی کی وزارت کو ناراضی کی وجہ سمجھا گیا اس لیے پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب کی پیش کش آج بھی موجود ہے، ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پرویزالٰہی پرمتفق تھیں، حمزہ شہباز نے بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں مدد کی پیش کش کی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حکومتی جماعت کو اتحادیوں کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا جس میں مسلم لیگ ق بھی شامل رہی۔ ایک وقت میں مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومتی جماعت کے سامنے کافی تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی تھی اور اس ملاقات میں پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ آپ کے تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website