counter easy hit

تبدیلی سرکار نے گزشتہ 90 دنوں میں کل کتنا قرضہ لیا ؟ اعداد وشمار آپ کے ہوش اڑا دیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)موجودہ حکومت نے رواں مالی سال میں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے11 ہفتوں میں 29 کھرب 38 ارب روپے سے زیادہ قرض لیا جبکہ حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے 57 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر
کے آخری ہفتے کے دوران حکومت نے سٹیٹ بینک سے 138 ارب 5 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا ہے اس میں سے 16 ارب 46 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا قرض واپس کرنے میں خرچ ہو گئے جبکہ 121 ارب 59 کروڑ روپے سے دوسرے اخراجات پورے کیے گئے رواں مالی سال اب تک حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے مجموعی طور پر بینکنگ سیکٹر سے 57 ارب 17 کروڑ روپے قرض لیا جا چکا ہے گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ان اداروں نے نیا قرض لینے کی بجائے اس عرصے میں بینکوں کو 19 ارب روپے واپس کیے تھے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا جب کہ دونوں ملکوں نے دہشتگردی و انتہا پسندی سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔