counter easy hit

حالت جنگ میں ہیں، فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئیں، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

لندن (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئی ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عشایئے میں شرکت کی۔ تقریب میں برطانوی و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے علاوہ برطانوی فوج کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ میں پڑھ چکے ہیں، ان کی یہاں سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، فوجی عدالتوں کے قیام میں عوام کی رضا مندی شامل ہے۔

آٰئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان جلدتمام مسائل پر قابو پالے گا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔