counter easy hit

ملک کی نامور خاتون اداکارہ شوہر کے ہاتھوں قتل۔۔۔ آخر وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ساہیوال(ویب ڈیسک) اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لی۔ فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اور اداکارہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ثناء عمر کا تعلق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے تھا۔ اس بابت گلوکارہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ گلوکارہ و رقاصہ ثناء عمر نے محفل موسیقی میں پیسے کمائے تھے جس کے بعد ان کا بھائی کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس میں ان کے بھائی نے اپنی بہن کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد ثناء عمر کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی تھیں۔

 

Stage-actress-roop-chauhary-

STAGE ACTRESS ROOP KILLED BY HER HUSBAND IN SAHIWAL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website