counter easy hit

سری لنکن وفد چاول خریداری کیلیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:  سری لنکا کی وزارت تجارت کے سیکریٹری چن تیکا ایس لوکو ہیتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔

Sri Lankan delegation reached to buy Pakistan rice

Sri Lankan delegation reached to buy Pakistan rice

سری لنکا کے وفد نے ملاقات کے دوران پاکستان سے3 لاکھ میٹرک ٹن چاول خریداری کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ سری لنکا کو خشک سالی کی وجہ سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے غلے کی کمی کا سامنا ہے۔ سری لنکن وفد نے بتایا کہ دونوں اطراف کی حکومتی سطح پر خریداری پر غوروخوض کیا جائے گا۔ ملاقات میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے چیئرمین مشتاق احمد شیخ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ یہ سیزن کا اختتام ہے، پاکستان ابتدائی طور پر سری لنکا کو25 ہزار میٹرک ٹن چاول فوری طور پر فراہم کرے گا جبکہ باقی ماندہ چاولوں کی فراہمی کے لیے ٹی سی پی اور کوآپریٹو ہول سیل اسیٹیبلشمنٹ (سی ڈبلیو ای) فراہمی کا شیڈول اور قیمت کا تعین ستمبر، اکتوبر میں فصل آنے کے بعد کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں اطراف سے سری لنکا کے سی ڈبلیو ای اور ٹی سی پی کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website