counter easy hit

سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی، یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن

Yasir Shah

Yasir Shah

دبئی : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی ہے۔ آسٹریلیا کے بلے باز سٹیو اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیرز سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے۔

بیٹنگ میں پاکستان کے یونس خان ساتویں اور مصباح الحق چودہویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ اظہر علی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ٹاپ ٹونٹی بلے بازوں میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مین آف دی سیریز یاسر شاہ کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

لیگ سپن گگلی بولر رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین بولرز میں پہلے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر ہیں۔