counter easy hit

رواں سال حجاج کرام نے 26ارب ریال خرچ کئے

مکہ مکرمہ: گزشتہ برس حجاج کرام کی جانب سے حج پر 14 ارب ریال خرچ ہوئے تھے، اس بار حجاج کی تعداد میں‌بھی 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Spent 26 billion riyal on hajjaj Karam this yearرواں سال کے دوران حج پر غیر ملکی و مقامی حجاج کرام نے 26 ارب ریال خرچ کئے ۔ ایک سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ ماہر جمال نے بتایا کہ گزشتہ برس حجاج کرام نے 14 ارب ریال خرچ کئے تھے۔ رواں سال حجاج کرام کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اخراجات 14 ارب سے بڑھ کر 26 ارب ریال تک پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ حجاج کرام دوران حج رہائش ، کھانے پینے ، تحائف اور فضائی نقل و حمل پر اخراجات کرتے ہیں۔