counter easy hit

جی ٹی روڈ مشن پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ، کاروبار کو بڑا نقصان

جی ٹی روڈ مشن میں کمشنر، اعلیٰ افسران اور ملازمین کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لانے پر معمور رہے، جلسوں میں استعمال ہونے والے قالین، سیڑھیاں، ڈائس اور دیگر سامان بھی سرکاری گاڑیوں میں پہنچایا گیا: رپورٹ میں انکشاف

لاہور: کروڑوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعدعہدے سے الگ ہونیوالے وزیراعظم نوازشریف کے مشن جی ٹی روڈ کی نذرہوگئے۔ یہ مشن عوام کو تقریباً ایک ارب

Spending millions of people on G T road mission, big loss to business

Spending millions of people on G T road mission, big loss to business

45 کروڑ 56 ہزار روپے میں پڑا جبکہ آڑھتیوں، ٹرانسپورٹرز سمیت دیگر کا کاروبارٹھپ ہونے سے سوا ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اسکے علاوہ سرکاری خزانے کوبھی 30 کروڑ 56 لاکھ 99 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ روزنامہ دنیا کی تحقیقات میں کئی انکشافات سامنے آئے، جیسے کہ وفاقی و صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے علاوہ کئی ایسی شخصیات جو کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں، نے سرکاری گاڑیوں، ڈرائیورز اور پروٹوکول کیساتھ نوازشریف کے روڈ مشن میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ مشن میں کمشنر، اعلیٰ افسران اور ملازمین کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لانے پر معمور رہے۔ جلسوں میں استعمال ہونے والے قالین، سیڑھیاں، ڈائس اور دیگر سامان بھی سرکاری گاڑیوں میں پہنچایا گیا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد تا لاہور 12 ہزار گاڑیاں اور 42 ہزار کے قریب ملازمین جی ٹی روڈ مشن کیلئے استعمال ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website