counter easy hit

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف سے ملاقات

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ملاقات میں پاک۔ ازبکستان تعلقات، خطے کی موجودہ صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ صدیوں پر محیط مذہبی، تجارتی، ثقافتی اور نسلی تعلقات پر ناز ہے۔ اسپیکر اسد قیصر پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور پاکستان دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ازبکستان تدوین حدیث کے جید عالم امام بخاری کی سرزمین ہے اور اہل پاکستان کے لیے متبرک ہے مسلم امہ سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجی پالیسی کا بنیادی جزو ہے پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں تعاون و ترقی کے لیئے کوشاں ہے ہندوستان کی حالیہ مہم جوئی کے باوجود پاکستان نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے بھارتی پائلٹ کی رھائی پاکستان کی امن پسندی کی دلیل ہے
ازبکستان پاکستان کے عالمی اور خطے کے امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سفیر ازبکستان خطے میں ترقی اور تجارت کے فروغ کے لیے افغانستان میں امن بنیادی شرط ہے۔ پاکستان اور ازبکستان میں باہمی تجارت اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن افغانستان کے راستے مسدود ہونے کے باعث ہم تمام خطے کی خوشحالی سے محروم ہیں۔ سفیر فرقت صدیقوف کی جانب سے اسپیکر اسد قیصر کو ازبکستان کے دورے کی دعوت