counter easy hit

پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا، افغان ولیسی جرگہ کے اسپیکر کی وزیرخارجہ سے ملاقات،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا۔افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور متشدد رویوں میں کمی کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ولیسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی سے گفتگو کے دوران کہی۔ جنھوں نے ہفتہ کو افغان پارلیمانی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر رحمان رحمانی نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت اور معیشت کے فروغ کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہیے ،بین الافغان مذاکرات طویل اور پیچیدہ ہو سکتے ہیں، مذاکرات کنندگان صبر و تحمل اور استقامت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور متشدد رویوں میں کمی کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا نہایت ضروری ہے ،پاکستان، بین الافغان مذاکرات میں افغان قیادت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کا احترام کریگا،پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا۔ وزیر خارجہ نے افغان پارلیمانی وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں افغانستان اور افغان عوام کیلئے ایک نئی اور مثبت سوچ رکھتی ہے ،اسی لیے میں نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ افغانستان کا کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میری طرف سے دس نکاتی واضح پیغام افغانستان کی پارلیمنٹ کو دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں کوئی گروہ ہمارا فیورٹ نہیں ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک اور برتاؤ کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم متحد افغانستان، افغانستان کی خود مختاری، اور علاقائی سالمیت کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ اس کے خواہشمند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت اور معیشت کے فروغ کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ یہی کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ، اسی نکتہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے خلوص دل کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا اور طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات میں معاونت کی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کی صورت میں، ایک تاریخی اور سنہری موقع میسر آیا ہے افغان قیادت کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بین الافغان مذاکرات طویل اور پیچیدہ ہو سکتے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکرات کنندگان صبر و تحمل اور استقامت کا دامن ہاتھ ے نہ چھوڑیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور متشدد رویوں میں کمی کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا نہایت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان افغان عوام کی رائے کا صدق دل سے احترام کرتا ہے اسلئے پاکستان، بین الافغان مذاکرات میں افغان قیادت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کا احترام کریگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا ، پاکستان، پر امن افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے باہمی تعلقات میں بہتری نہ صرف ہمارے باہمی مفاد میں ہے بلکہ یہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم آپ کے مسائل میں اضافہ نہیں بلکہ ان کا حل چاہتے ہیں لہذا ہمیں بے جا الزام تراشیوں سے اجتناب کرتے ہوئے، بہترین مستقبل کے حصول کیلئے، مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بعض قوتیں، پاکستان مخالفت ایجنڈے کے تحت، افغان سر زمین کو استعمال کرنا چاہتی ہیں ، ہمیں ان عناصر کو قطعی طور پر اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ افغان اسپیکر میر رحمن رحمانی نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے خصوصاً افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ افغان پارلیمانی وفد نے پرتپاک استقبال پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

Speaker of Afghanistan’s Wolesi Jirga, Mir Rahman Rahmani, called on Foreign Minister Makhdoom Shah Mahmood Qureshi today-3

Foreign Minister receives Speaker of Afghanistan’s Wolesi Jirga

Speaker of Afghanistan’s Wolesi Jirga, Mir Rahman Rahmani, called on Foreign Minister Makhdoom Shah Mahmood Qureshi today

Foreign Minister receives Speaker of Afghanistan’s Wolesi Jirga

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website