counter easy hit

افغان اورعراق پر مدر آف آل بم پھینکنے والے صدر ٹرمپ پر فادر آف آل بم گر گیا، نااہلی بھی اور مواخذے کا سامنا بھی کرنا پڑیگا، نینسی پلوسی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے کے بعداب صورتحال ان کی تضحیک کی جانب بڑھ رہی ہے۔ واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر اپنے حامیوں کی جانب سے دھاوے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر مستعفی ہونے کا دبائو بڑھتا جارہا ہے اور امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر مستعفی ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بصورت دیگر انھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ اب انھوں نے اپنے اس ارادے پرعملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’نااہل‘ قرار دینے کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ مواخذے سے پہلے صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کریں۔ ایوان نمائندگان کی سپیکر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق ایوان ایک قرارداد کے لیے ووٹ کرے گا اور مائیک پینس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کا اطلاق کریں۔ یہ ترمیم نائب صدر اور کابینہ کو اجازت دیتی ہے کہ اگر صدر اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے نہیں نبھا پا رہے تو انہیں عہدے سے بر طرف کر دیا جائے۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کہلانے والے ایوان زیریں کی ڈیموکریٹ خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق انہیں تشویش ہے کہ موجودہ ریپبلکن صدر ٹرمپ بیس جنوری کو ختم ہونے والی اپنے صدارتی عہدے کی مدت کے آخری دنوں میں ممکنہ طور پر کسی ملک پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ پیلوسی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صدارتی اختیارات کم کیے جانا چاہییں۔ اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘بے قابو ہو جانے کے بعد‘ کوئی نئی جنگ بھی شروع کر سکتے ہیں۔ کانگریس کے ایوان زیریں کی اسپیکر پیلوسی نے کہا کہ انہوں نے جمعہ آٹھ جنوری کی رات اس بارے میں امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی سے بھی بات چیت کی۔ اس گفتگو میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ کو ممکنہ طور پر کوئی فوجی کارروائی شروع کرنے یا کسی جوہری حملے کا حکم دینے سے روکنے کے لیے کس طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ اس بارے میں جنرل مارک ملی کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر نے تصدیق کی کہ نینسی پیلوسی نے جنرل ملی سے بات چیت کی ہے۔

SPEAKER, NANCY PLUCY, ANNOUNCED, TO, IMPEACHMENT, OF, PRESIDENT, DONALD TRUMP, IF, NOT, RESIGNED

Whatsapp
JOB ALERTS

Government Jobs
Private Jobs
International Jobs
Internships
تازہ ترین سرکاری اور پرائیوٹ نوکریاں کی معلومات اپنے واٹس اپ پر بالکل فری حاصل کرنے کیلئے ابھی نیچھے موجود بٹن پر کلک کر کے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔

Govt & Private Jobs News

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website