counter easy hit

خواتین کے حقو ق کا تحفظ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے, خواتین کے عالمی دن پر سپیکر وڈپٹی سپیکر کا پیغام

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اہم پیغام ۔خواتین کے حقو ق کا تحفظ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھاجاتا ہے اور انہیں جبر و تشد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،  عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اورقانون سازی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں، اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے اور صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے،  ہمارے معاشرے میں خواتین کو تعلیم ، صحت عا مہ روزگار کے شعبوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، واتین کو ان کے جائز حقو ق سے انکار اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی سوچ اور رویوں کو بدلنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے ضرورت ہے،  پاکستان کا آئین خواتین کو جانی اور مالی تحفظ ، کام ، کاروبار، تعلیم اور آزادی کے ساتھ پیشیے کے انتخاب، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے،  عوامی امور میں خواتین کی نمائندگی جمہوریت کو فعال اور مستحکم بنانے اور ظلم کے خلاف جدوجہدکو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے،  خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لیے اقتصادی شعبوں میں خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،  ٖڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرُ عزم ہے،  باہمی شراکت داری کے ذریعے خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دیا جا سکتا ہے،