counter easy hit

سپین میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خاص طور پر پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے

Muslims

Muslims

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سپین میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خاص طور پر پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اِس اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف کلچروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ جس بھی معاشرے میں رہتے ہوں اُس کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور وہاں کے نہ صرف مختلف اداروں بلکہ وہاں کی سول سوسائٹی کے ساتھ آپ کے اچھے تعلقات ہونے چاہےئے اور جو بھی آپ کی رسم و رواج ہوں اُن کے بارے میں وہاں کی سول سو سائٹی کو معلومات ہونی چاہییں تا کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے۔اِسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بارسلونا کے نواحی علاقے ہا سپتالت میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایک پارک کے اندر عام افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں یہاں کے سول سوسائٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے آغاز فورم ہوسپیتالیت کے صدر جوزیف ماریا نے کیا اور پھر مسلمان اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے طاہر رفیع جنرل سیکرٹری پاک فیڈریشن سپین اور صدر آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب کا آغاز قُرآنِ پاک کی ایک سورت سورہ البقراہ کی آیت نمبر183 کا سپینش میں ترجمہ کرتے ہوئے کیا اور مسلمانوں کے انتہائی خوبصورت اور رحمتوں والے مہینے رمضان کے بارے میں سپینش عوام کو بتایاکہ کس طرح سے ہم روزہ رکھتے اور کھولتے ہیں اور دن میں ہماری مصروفیات کیا ہوتی ہیں کون کون سے حالات میں روزہ فرض نہیں رہتا اورروزہ ایک مسلمان کو صبر کا سبق دیتا ہے اور جھوٹ سے بچاتا ہے۔

ایک اور مسلمان محمد ال غیدونی صدر یو سید کات نے اپنے خطاب میں سول سوسائٹی کو یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کرنے والے لوگ صرف صرف مذہب کو بدنام کرنے میں لگے ہیں ایسے لوگ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں کیونکہ مذہب اسلام ہمیں صرف اور صرف محبت، پیار، رواداری ،سچ بولنے،اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے ،اِس کے علاوہ سب ڈائریکٹر مذہبی امور کتالونیا محترمہ ازابیل اسکاندیل نے بھی اپنے خطاب میں اِس کاوش کو بہت سراہا اور کہا کہ یہ ایک بہت ہی مثبت قدم ہے اور پھرآخر میں ہمسایوں کی ایک تنظیم کی صدر محترمہلولی کولاس نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ اِس طرح کے پروگرامز کروانے سے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو قریب سے جاننے کا موقع ملتا ہے انہوں نے بھی اِس اقدام کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ہمیں ایسے پروگرامز کرواتے رہنے چاہےئے آخر میں حاضرین نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا اور پاکستانی کھانوں کی بہت تعاریف کی۔

آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر رفیع پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے شرکت پر تمام لوگوں کا شُکریہ ادا کرتے ہیں اور اُن لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے افطاری میں اپنا حصہ ڈالا اور خاص طور پر محمد اسلم غوری،ویلفےئر قونصل پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا ،مسلم سوسائٹی سپین، کامینو دے لا پاز اوسپتالت اور پاک فیڈریشن سپین اور آئی سی وی ہوسپیتالیت کی صدر جولیا اور پاکستانی ممبرز کا شُکریہ ادا کرتے ہیں جن کی شرکت نے پروگرام کو رونق کو دُوبالا کر دیا۔ افطاری کے اِس پروگرام کی سپینش میڈیا اور پاکستانی میڈیا پر بھی کورج کی گئی ہم میڈیا حضرات کے بھی شُکر گزار ہیں۔