counter easy hit

مردہ ماں کو فریج میں رکھ کر پینشن لینے والا بیٹا عدالت میں پیش

کلکتہ: مردہ ماں کو تین سال تک فریج میں رکھ کر سرکاری پینشن وصول کرنے والے 46 سالہ بیٹے کو بھارتی پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

Son presented in the court by keeping the dead mother in the refrigeratorto to receive penson بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی پولیس نے جمعہ کی شب ہبراتا ماجمدار نامی شخص کو کلکتہ سے گرفتار کر کے گھر کے فریزر سے ماں کی تین سال پرانی لاش برآمد کرلی۔ ملزم تین سال سے اپنی مردہ ماں کے انگوٹھے کا نشان لگوا کر سرکاری پینشن وصول کررہا تھا تاہم مسلسل غیر حاضری پر بینک نے شک کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

ملزم تین سال تک اپنی مردہ ماں کی ماہانہ تیس ہزار روپے پینشن وصول کرتا رہا تاہم پولیس کو اپنے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ میری ماں ایک نہ ایک دن زندہ ہو جائے گی اسی انتظار میں اپنی ماں کی لاش کو فریزز میں محفوظ رکھا۔ پولیس نے ملزم کے ہمراہ  رہنے والے 90 سالہ والد سے بھی پوچھ گچھ کی جنہیں واقعہ کا پورا علم تھا تاہم ناسازی طبیعت کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا۔

بہالہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2015 کو دل کا دورے کے سبب انتقال کر جانے والی 81 سالہ ماں کے انددرونی اعضاء کو نکال کر جسم کو کیمیکل لگا کر محفوظ کردیا تھا۔ ملزم چمڑا بنانے کا ماہر ہے اور مقامی فیکٹری میں بطور ’لیدر ٹیکنولوجسٹ‘ کام کرتا ہے اس لیے لاش کو حنوط کرنے والے کیمیکل سے واقفیت رکھتا ہے جس نے لاش کو حنوط کے مکمل عمل کو نیشنل جیو گرافک کے ایک پروگرام سے سیکھا تھا۔