counter easy hit

’’ بیٹا ! پریشان نہیں ہو، بہت جلد۔۔۔۔‘‘ گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

'' Son ! Don't worry, too soon… ”Gautam Gambhir told Shahid Afridi that the Pakistani anger had flared up.

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے بھارت میں ضم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے جبکہ انتہاءپسند بھارتی حکومت کے اس اقدام کو سراہنے میں مصروف ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ امن کے سفیر سمجھے جانے والے فنکار اور کرکٹرز بھی مودی سرکار کے اس اقدام پر خوش ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مودی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی بات کی تو گوتم گمبھیر نے ایسا جواب دیدیا کہ جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقوق ملنے چاہئیں ، آزادی کا حق جس طرح ہم سب کو ہے ۔ اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا اور یہ اب تک سو کیوں رہی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت پر ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں جس کا نوٹس لینا چاہیے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔“

گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”شاہد آفریدی بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ یہاں بلااشتعال جارحیت ہے، یہاں انسانیت کیخلاف جرائم ہو رہے ہیں۔ یہ سب کچھ سامنے لانے پر شاہد آفریدی کی تعریف کرنی چاہئے۔ بس وہ بتانا بھول گئے کہ یہ سب کچھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہو رہا ہے۔ آپ پریشان مت ہوں، یہ بھی بہت جلد حل کر دیں گے بیٹا!!!“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website