counter easy hit

اسد عمر کے ساتھ وہ کچھ ہو گیا جسکا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شرکاءکی جانب سے وزیرخزانہ اسد عمر پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکاءاسد عمر کی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑے اورانہوں نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سےمتعلق سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ شرکاءنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی وجہ سے حکومت کی بڑی سبکی ہور ہی ہے ۔دوسری طرف وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری بورڈ ان مسائل کے حل کےلئے نظام الاوقات کا منصوبہ پیش کرے گا۔اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے گذشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔