counter easy hit

کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آجائے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگ کہتے رہے کہ نیا پاکستان بنائیں گے، نیاپاکستان کہاں ہے؟کسی نے نیا پاکستان دیکھناہے توملتان آجائے۔

Someone has to watch Naya Pakistan so come Multan, PM

Someone has to watch Naya Pakistan so come Multan, PM

وزیراعظم نوازشریف نےملتان میٹروکا افتتاح کردیا، ڈیڑھ سال کے عرصہ میں تیار ہونے والی میٹرو بس اور اس کے ساڑھے 18 کلومیٹر طویل روٹ کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے چونگی نمبر 9 پر کیا جس کے بعد وزیراعظم میٹرو میں سوار ہو کر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی پہنچے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملتان کی شکل تبدیل ہورہی ہے ، میٹروسے پہلے شہریوں کو سفرکرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، ٹرانسپورٹ عوام کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو منصوبے کی تکمیل پر مبارکباددی اور کہا کہ لاہورسے ملتان موٹروے بھی جلد یہاں تک آئے گی،بلوچستان کو اس سے پہلے کبھی اتنی توجہ نہیں دی گئی،بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بن رہاہے۔پاورپلانٹ ،سڑکیں سب کچھ بلوچستان میں بن رہاہے۔انہوں نےناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے نیاپاکستان کہاں بنایا ہے؟ترقی کاراستہ روکنےوالے کبھی دھرنے دیتے ہیں توکبھی الزامات لگاتےہیں، ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آئیں گے،گالیاں نکالنےوالےشخص کےاپنےمعاملات بھی جلدسب کےسامنے آجائیں گے۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میںلوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے،اگلے سال لوڈشیڈنگ ختم ہوکرزیر ہو جائے گی۔2013 میں 16گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی تھی،لگتاتھا کہ 36گھنٹے تک پہنچ جائےگی،ملک میں پہلی بارایساہورہاہے کہ سارےصوبےایک دوسرے سےمل رہےہیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نہ صرف بجلی کی قلت ختم کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس کی قیمت بھی کم کرنا چاہتے ہیں،بھاشا ڈیم کے لیے 10 ارب کی زمین خریدی ہے جس سے4ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس آنے والی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website